چاپلوس اور چغل خوروں سے دور رہیں:چودھری شجاعت کا وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ

چاہتے ہیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے، کابینہ میں بیٹھے کچھ لوگ روڑے اٹکا رہے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین

 

خبر رساں ادارے کے مطابق جدہ میں چوہدری شجاعت حسین کا صحافیوں سے اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان اپنے ارد گرد چھپے منافقین کی نشاندہی کریں، چاپلوسی اور چغل خوری کرنے والوں سے ہر صورت دور رہیں۔ تاکہ اپنی حکومت کے معاملات احسن طریقے سے چلا سکیں۔

صحافیوں کو دئیے گئے بیان میں چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ حکومت چلے مگر عمران خان کے ارد گرد بیٹھے کچھ لوگ حکومت کو چلنے نہیں دے رہے۔اور مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ جبکہ انہوں نے مزید بتایا کہ میاں نواز شریف کو بھی میں نے یہی مشورہ دیا تھا۔

ق لیگ کے سربراہ کا کہنا۔تھا کہ کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ ہم کسی سازش کے تحت پنجاب کا اقتدار چاہتے ہیں۔ ہم کسی سازش کا حصہ بنیں گے اور نہ کسی کو سازش کرنے دیں گے۔

مزید برآں انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلانے کے حوالے سے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے حکومت کی طرف سے مولانا کو یقین دہانی کرائی تھی۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے لاہور میں کی گئی اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہوں نے حکومتی اتحادی جماعت کی طرف سے حکومت گرانے کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کیا تھا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More