پیپلز پارٹی عزیز میمن کے قتل کی مذمت کرتی ہے،ہمیشہ صحافیوں کا ساتھ دیں گے:بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی صحافیوں اور صحافتی تنظیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اور چاہتے ہے کہ صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قتل ہونے والے صحافی عزیز میمن کے قتل کی مزمت کرتی ہے اور اس کیس میں مکمل معاونت فراہم کرے گی اور چاہتی ہے کہ انکے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے سزا دی جائے تاکہ صحافت کے مقدس پیشے کو پامال ہونے سے بچایا جا سکے۔

انکا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ جب آپ لوگوں پر دہشت گردی کے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے حوالے سے الزامات لگتے ہیں اور آپ پر دہشتگردی کے حملے ہوتے ہیں تب بھی پاکستان پیپلز پارٹی آپ (صحافتی) تنظیموں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہتی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی چاہے اس میں ہمارا ہی نقصان کیوں نہ ہو جائے ہم لوگ آپکو سپورٹ کرتے رہنگے.


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >