50 لاکھ ماہانہ کے دعوے پر شہبازگل کا حفیظ اللہ کو جواب

Shahbaz Gill

حفیظ اللہ نیازی کے دعوے "شہبازگل نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ مجھے مریم نواز نے 50 لاکھ روپے ماہانہ پر چیف میڈیا ایڈوائزر بننے کی آفر کی ہے ” پر شہباز گل کا جواب بھی آگیا۔

شہباز گل نے حفیظ اللہ کے دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کی درستگی۔ میں نے کسی جگہ نہیں کہا کہ حفیظ اللہ نیازی صاحب نے مجھے 50 لاکھ روپے آفر کئے۔

شہباز گل نے حفیظ اللہ نیازی پر طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ دوسری طرف حفیظ صاحب کو یہ تو یاد ہی ہو گا کہ میں نے انہیں کبھی رابطہ نہیں کیا۔ جب کیا انہوں نے ہی مجھ سے رابطہ کیا۔عمر کہ اس حصہ میں انسان اپنی کی اور کہی ہوئی باتیں بھول جاتا ہے۔

یادرہے کہ حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا تھا کہ کہ میری ایک ریسٹورنٹ میں شہباز گل سے ملاقات ہوئی۔ جس کے بعد شہبازگل نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ مریم نوازشریف نے حفیظ اللہ نیازی کے ذریعے مجھے 50 لاکھ ماہانہ پر چیف میڈیا ایڈوائزر بننے کی آفر کی ہے۔

حفیظ اللہ نیازی کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ بات ریکارڈ پہ لارہا ہوں۔۔ میں شہبازگل سے ایک دو بار ملاہوں وہ بھی چند منٹ کیلئے لیکن شہبازگل نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے یہ مال بیچا۔

جیو کے صحافی عمر چیمہ نے حفیظ اللہ نیازی کے اس دعوے کا کلپ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کیا اور سوال پوچھا کہ کیا یہ درست ہے شہباز گل صاحب کہ آپ نے عمران خان کے سامنے دعوی کیا کہ مریم نوازشریف نے حفیظ اللہ نیازی کے ذریعے آپکو 50 لاکھ ماہانہ پر چیف میڈیا ایڈوائزر بننے کی آفر کی ہے؟

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More