قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جب بڑے چور لندن چلے جائیں اورچھوٹے چورپکڑے جائیں:وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب بڑے چوروں کو جیلوں میں ڈالیں گے تو چھوٹے چور خود ہی ٹھیک ہوجائیں گے


لیہ میں احساس اثاثہ جات منتقلی پروگرام کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نظریہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں اورکوشش ہےکہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے چوروں کو جیل میں ڈالیں گے تو چھوٹے چورخود ٹھیک ہوجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہرماہ 80 ہزار لوگوں کو بغیر سود قرضے دیے جائیں گے اورنوجوانوں کو سالانہ 50 ہزار اسکالر شپ دی جائے گی ۔
وزیر اعظم نے غریب عوام کے عدالتی معاملوں پر وکیل ریاست فراہم کرے گی ہم مدینہ کی ریاست بنانے چلے ہیں مشکلات نہ آئیں ایسا ہو نہیں سکتا. ان کا مزید کہنا تھا کہ سڑکوں پر سونے والے مزدوروں کے لیے پاکستان میں ہر جگہ پناہ گاہ بنے گی اور 60 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈز فراہم کیے جا ئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے لیے بیرونِ ملک سے منگوائی جانے والی مشینوں پر ٹیکس ختم کیا جائے گا ۔عمران خان نے مزید کہا کہ نظامِ تعلیم کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اورچاہتے ہیں کہ ملک میں تعلیم کا ایک نصاب ہو ،تعلیم کا نظام ٹھیک کرنا آسان نہیں ہے.

  • جس نے بھیجے ہیں ڈیل کر کے اُس کا نام پاک فوج ہے۔

    یہ ہی تو جمہوریت کی اصل شکل تھی جو پاک فوج ہمارے سامنے لے کر آئی۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >