شہبازتتلہ کیس، مفخرعدیل کے دوستوں کے چونکا دینے والے انکشافات

ایڈووکیٹ شہباز تتلہ کے قتل میں ملوث ایس ایس پی مفخرعدیل کی کہانی میں ایک اور نیا موڑ آگیا۔

Shahbaz Tatla

تفصیلات کے مطابق پولیس کی حراست میں اسد بھٹی اور مفرور ایس ایس پی مفخرعدیل کے دوستوں نے شہبازتتلہ کیس سے متعلق چونکا دینے والے انکشاف کردئیے

تفصیلات کے مطابق مفخر عدیل کے دوستوں نے بتایا کہ تیزاب اور قتل کے دیگر آلات ڈرامہ شوٹ کرنےکا کہہ کرمنگوائے گئے،مفخر عدیل نے ڈرامہ لکھا، شوٹ کے لئے تیزاب منگوایا، تیزاب لانے کی ذمہ داری اہلیہ کے ملازم عرفان کی تھی۔

عرفان قسطوں میں تیزاب کی گیلن لاتا رہا،دھول اڑانے کے لئے مٹی بھی ڈرامہ شوٹ کے لئے منگوائی۔

دوسری جانب پولیس ملازم عرفان کو گرفتار نہ کرپائی، عرفان کی گرفتاری کے لئے تین مقامات پر چھاپے مارے گئے لیکن پولیس ناکام رہی جبکہ ایس اسی پی مفخر عدیل نے 3 بار لوکیشن بدلی۔
۔

واضح رہے کہ پولیس کو دورانِ حراست بیان میں اسد بھٹی نے نے بتایا کہ شہبازتتلہ کو مفخرعدیل نے7فروری کوشراب میں گولیاں ملاکردیں،مفخرعدیل نےتکیےسےشہبازتتلہ کاسانس بند کرکے اسے قتل کیا اور لاش کےٹکرے تیزاب سےبھرےڈرم میں رکھےگئے،بڑےڈرم سے مواد2چھوٹےڈرموں میں ڈال کرجیپ میں رکھاگیا،یہ ڈرم گندے نالے میں بہادئیے گئے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >