لندن میں نواز شریف سے خفیہ ملاقات کرنے والا شخص کون؟پتا چل گیا

لندن میں ایون فیلڈ میں منہ چھپائے شہباز شریف کے ہمراہ نواز شریف سے ملاقات کرنے والا مشتبہ شخص کون تھا پتہ چل گیا۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو دن پہلے لندن میں سینئر جرنلسٹ نوید چودھری کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا تھا جس میں وہ شہباز شریف کے ہمراہ نواز شریف کے ساتھ چالیس منٹ تک میٹنگ کرنے والے مشکوک شخص کے بارے میں بتا رہے تھے کہ آخر یہ شخص کون ہے جس کی اتنی خفیہ میٹنگ نوازشریف سے کروائی گئی تھی۔

موجودہ اطلاعات کے مطابق نوازشریف 40 منٹ تک میٹنگ کرنے والا مشتبہ شخص ہمایوں جمیل پی آئی اے کا ملازم ہے۔ جس کو نواز شریف نے اپنے دور حکومت 2013 میں میرٹ سے ہٹ کر پی آئی اے میں بطور
ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کی ملازمت دی تھی۔ اطلاعات کے مطابق ہمایوں جمیل میٹرک پاس ہے۔ ہمایوں جمیل پی آئی اے سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب کنٹریکٹ پر پی آئی اے میں ملازمت کر رہے ہیں۔ جس طیارے میں علاج کی غرض سے نوازشریف سوار ہو کر لندن پہنچے تھے اس طیارے کا پائلٹ ہمایوں جمیل ہی تھا۔ جو طیارے کو لاہور سے لے کر لندن روانہ ہوا تھا۔

نجی ٹی وی کے بیوروچیف کے مطابق ہمایوں جمیل سے نواز شریف کی خفیہ ملاقات کا مقصد شاید یہ تھا کہ کسی کو ہمایوں جمیل سے شریف برادران کے تعلقات کا علم نہ ہو سکے۔ شریف برادران اپنے دور حکومت میں ہمایوں جمیل کو میرٹ سے ہٹ کر نوازتے رہے اور ان کو پرموشن بھی دیتے رہے۔ تاکہ وہ ہمایوں جمیل کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرسکیں۔

مزید برآں نجی ٹی وی کے بیوروچیف کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ اگر شریف برادران کے سابقہ ادوار حکومت کو دیکھا جائے تو بہت سی ایسی شخصیات ہیں جن کو میرٹ سے ہٹ کر اور قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پی آئی اے اور دیگر سرکاری شعبوں میں اونچے عہدوں پر ملازمتیں اور ترقیاں دی گئیں تاکہ وہ انہیں اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرسکیں


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >