”لندن میں نواز شریف کی ایک نہیں 13 اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں”

لندن میں نواز شریف کی ایک نہیں 13 اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں-رانا عظیم کا انکشاف۔۔ نوازشریف لندن میں حکومت کے خلاف کیا سازشیں کررہے ہیں اور کن غیر ملکی شخصیات سے ملاقاتیں کررہے ہیں؟ رانا عظیم نے سب بتادیا

رانا عظیم کے مطابق نوازشریف لندن میں 13 اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں جن میں ملکی وغیرملکی شخصیات شامل ہیں۔ ان میں حامد کرزئی اور دوغیرملکی سفیر بھی شامل ہیں جن کا پاکستانی سیاست سے بہت گہرا تعلق ہے۔

رانا عظیم نے مزید بتایا کہ پاکستان کے دو بڑے تگڑے بیوروکریٹ اور تین بڑے تگڑے بزنس مین ہیں۔ ان 13 ملاقاتوں میں باقاعدہ حکومت کے خلاف پلاننگ ہوئی، باقاعدہ مختلف لوگوں کو مختلف ڈیوٹیاں دی گئیں۔ مختلف بزنس مینوں اور احتجاج کرنیوالی تنظیموں سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا۔

رانا عظیم نے مزید کہا کہ نوازشریف کو لے جانے والا ایک قطری جہاز تھا، وہ قطر کی اہم شخصیت لیکر گئی تھی اور وہ ایسے شخص کے کہنے پر لیکر گئی تھی جس کی آنیوالے دنوں میں شریف خاندان سے رشتہ داری ہوسکتی ہے۔۔

حسین نواز سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے رانا عظیم نے بتایا کہ حسین نواز کو چیک کیا جائے کہ وہ کہاں گئے ہیں؟ وہ برطانیہ سے کن کن ممالک میں گئے ہیں؟ کن لوگوں سے اس نے ملاقات کی ہے اورجن سے ملاقات کی ہے ان سے کیا ڈیمانڈ کی ہے؟


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >