پاکستانی قیادت کوپہلی بار دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے،شمشاد احمد خان

سابق وزیرخارجہ شمشاد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت کو جتنی بین الاقوامی پزیرائی اس وقت مل رہی ہے تاریخ میں کبھی نہیں ملی۔

پاکستان کے 100 سے زائد سفیر جو دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں میں تعینات ہیں وہ 70 سال سے بھی زائد کوشش کرتے تو یہ مثبت تبدیلی نہیں لاسکتے تھے جو ایک نئی قیادت کے سامنے آنے پر آئی۔ دنیا بھر میں پاکستان سے متعلق جو تاثر ہے وہ تبدیل ہورہا ہے اور پاکستان ایک مثبت شکل میں دنیا کے سامنے آرہا ہے۔
سابق وزیرخارجہ اور خارجہ امور کے ماہر شمشاد احمد خان نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ابھی اس قابل نہیں ہوئی کہ وہ ایک سچے اور خودمختار لیڈر کو قبول کرسکیں، کیونکہ ہمیں اس قسم کی قیادت کا کوئی تجربہ نہیں ہے جو پوری دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لڑسکے۔ دنیا میں پاکستان کی جتنی پزیرائی عمران خان کی وجہ سے ہوئی ہے اتنی کبھی تاریخ میں نہیں ہوئی اس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ امریکی صدر  ہمسایہ ملک میں نریندر مودی کے سامنے پاکستان کی تعریف کررہے ہیں۔
پاکستان کی دنیا بھر میں امن کی دوسری مثال 29 فروری کو سامنے آرہی ہے جس دن امریکہ اور افغان طالبان امن معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں اور یہ صرف اور صرف پاکستان کی بدولت ممکن ہوسکاہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>