بھارتی طیارے کی تباہی، پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری کا ایک سال مکمل

سرپرائز ڈے کو ایک سال مکمل، پاک فضائیہ کا وکٹری ڈے منانے کا اعلان

Abhinandan

ایئر ہیڈ کوارٹر میں شاندار تقریب منعقد کی جائے گی، کراچی میں فلائی پاسٹ ہوگا

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق گزشتہ برس 27 فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کے دو جہاز ایس یو 30 اور مگ 21 مار گرائے تھے، دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ آج یوم فتح منائے گی، یوم فتح گزشتہ سال “آپریشن سویفٹ ریٹورٹ” کی کامیابی کا آئینہ دار ہے۔

ترجمان کے مطابق ایئر ہیڈکوارٹرز میں یوم فتح کے سلسلے میں خصوصی تقریب منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان ہوں گے، جب کہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔

دوسری جانب کراچی والوں کے لئے بھی پاک فضائیہ کی جانب سے خوشخبری دی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کی شہرہ آفاق ایروبیٹکس ٹیم شیردل 27 فروری کوسی ویو پر شاندار ائیر شو پیش کرے گی، اور آج ہونے والا ایئر شو کراچی کے شہری بھی دیکھ سکیں گے، اس حوالے سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے پرومو جاری کردیا ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>