پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن اور معیشت مستحکم ہوتی نظر آ رہی ہے،حسن نثار

عمران خان کی محنت اور لگن کی وجہ سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن اور معیشت مستحکم ہوتی نظر آ رہی ہے، تجزیہ کار حسن نثار

تفصیلات کے مطابق  سنئیر تجزیہ کار حسن نثار کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں وہ عمران کی مخالفت کرنے والوں کی پریشانی بیان کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ جیسے جیسے پاکستان کی معیشت بہتر ہوتی نظر آ رہی ہے ویسے ویسے بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف تذبذب کا شکار ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ جبکہ نواز شریف صاحب بڑے میاں نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔

ویڈیو پیغام میں انکا کہنا تھا کہ مہنگائی کی بات کرتے ہوئے جب بھی بولتے ہیں تو کفن پھاڑتے ہیں جبکہ ایسا کرتے ہوئے انکو شرم آنی چاہیے کہ پاکستان کو کس ڈگر پر لا کھڑا کیا ہے۔ انکی مثال ایسی ہے جیسا ایک شخص کسی کو قتل کرنے کے بعد اسی کے جنازہ میں شریک ہو کر اسکے اہلخانہ سے زیادہ ماتم کر رہا ہو۔ حسن نثار کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ جیسے جیسے پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوتی ہوئی نظر آتی رہے گی ویسے ان لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔

ملک کو لوٹنے والے مافیا کو مسلسل یہ خطرہ لاحق ہے کہ اگر عمران خان کی حکومت اپنی مدد کر جاتی ہے تو عمران حکومت کے تیسرے سال کے آخر یا چوتھے سال کے اوائل میں پورا پاکستان یک زبان ہو کر کہے گا کہ جو لوگ پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کر گئے ہے آج کس منہ سے معیشت کی تنزلی کی باتیں کرتے ہیں۔ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے ایسے پروجیکٹ کرتے رہے جن کی ہمارے ملک کو ابھی ضرورت نہیں تھی جبکہ بنیادی مسائل کی جانب توجہ ہی نہیں دی گئی، جیسے کہ نوجوانوں کے لیے ملازمت کا انتظام کرنا وغیرہ۔

ویڈیو پیغام میں مافیا کو ایسے لوگوں سے تشبیہ دی کہ ایک انسان کا گوشت نوچنے کے بعد اسی کو اس کے گوشت سے بنے پلاو کو اسی کو پیش کر دینا کہ کھاؤ اب اپنا ہی گوشت کھاؤ۔ ساتھ ہی ساتھ پوری قوم کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم لوگوں نے 72 سال ضائع کر دئیے ہے لیکن اب ہمیں ایسے لوگوں اور مافیا سے بچنے کی۔ضرورت ہے تاکہ مزید نقصان اور پچھتاوے سے بچا جا سکے۔ تاہم اگر یہ وقت بھی گزر گیا تو پھر میں بھی نہیں جانتا کہ کیا انہونی ہو جائے گی۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>