جہانگیر خان ترین چینی چور، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں نعرے لگ گئے

ملتان میں جاری پی ایس ایل کے میچ کے دوران جہانگیر خان ترین کی موجودگی میں عوام نے چینی چور کے نعرے لگادئیے اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا ملتان میں پہلی بار میچ جاری تھا، تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اسٹیڈیم  پہنچے، لیکن میچ میں صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب عوام نے جہانگیر ترین کو دیکھ کر چینی چور، چینی چور کے نعرے لگانا شروع کردیئے۔

شائقین نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ ان لمحات کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

واضح ہو کہ گزشتہ ماہ ملک میں چینی کا شدید بحران پیدا ہوگیا تھا اور چینی قلت کے باعث اضافی قیمت میں فروخت ہوتی رہی جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ جہانگیر ترین کی شوگر ملزکے باعث انہوں نے مصنوعی بحران پیدا کروایا ہے۔

  • اس میں کو ئ شک نہیں ۔اے ٹی ایم اور جہاز مفت میں نہیں چلتے۔ہو سکتا ہے عمران خان بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہا ہو اس حمام میں سب ننگے ہیں


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >