میں عمران خان کا گریبان پکڑوں یا کسی اور کا؟محمد مالک کا عمران خان سے سوال

میں عمران خان کا گریبان پکڑوں یا کسی اور کا؟محمد مالک کا وزیراعظم عمران خان سے سخت لہجے میں سوال۔۔

محمد مالک نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ ہم عمران خان کا گریبان پکڑیں یا میں نے رضا باقر کو تلاش کرکے اسکا گریبان پکڑنا ہے؟ معیشت پر فیصلے کون کررہا ہے؟

وزیراعظم عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی فیصلہ ہے اسکا ذمہ دار میں ہوں۔ کوئی فیصلہ مجھ سے پوچھے بغیر نہیں ہوتا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آپکو پتہ ہے کہ ہم دیوالیہ ہوچکے تھے۔ ہم اپنی پے منٹس نہیں کرسکتے تھے، ہم نے سب روک لی تھیں، ہمارے پاس پیسہ نہیں تھا۔

اگر میں اس وقت سچ بتادیتا تو روپیہ 300 پہ پہنچ جاتا۔ آپ 185 پہ کہہ رہے ہیں،وہ گرنا شروع ہوجاتا ہمارے پاس تو ایکسچینج نہیں تھا۔

محمد مالک نے ایک اور سوال پوچھا کہ وزیراعظم صاحب آپ منتخب نمائندے ہیں،چلیں یہ آپ کے ساتھ بیٹھے خسرو بختیار بھی منتخب نمائندے ہیں، اس کے علاوہ یہاں کوئی منتخب نمائندہ نہیں تو میرا سوال آپ سے بنتا ہے۔۔۔

جس پر وزیراعظم عمران خان نے محمد مالک کو جواب دیتے ہوئے کہا: امریکا میں بھی جمہوریت ہے، وہاں صدر کے ساتھ جو لوگ بیٹھے ہوتے ہیں وہ بھی نان الیکٹڈ ہوتے ہیں۔

  • Jamat Ka Sath na Do!, Sadaqat Ka Sath Do "Hazrat Wasif Ali Wasif r.a” Very sad we people are either idol worshipers of NS, PPP or IK. Galat ko galat kaho, Nouch lo IK ko ya koi bhi ho be it Shareef family. Strange we people still fight with each other on these looney tunes


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >