عمران خان ،جنرل باجوہ کے درمیان لڑائی کی جھوٹی خبروں کے پیچھےکونسا اینکر ہے؟

کس اینکر نے کورکمانڈرز کانفرنس کی کارروائی من و عن بتانے کا دعویٰ کیا؟ عمران خان اور جنرل باجوہ کے درمیان لڑائی کی جھوٹی خبروں کے پیچھےکونسا اینکر ہے؟ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کےسوشل میڈیاسیل کا حصہ بننےوالےاینکرز کی کہانی۔۔۔

صدیق جان نے کہا کہ ڈاکٹر دانش نامی ایک اینکر جس کا پروگرام جھوٹے الزامات اور پیمرا قوانین کی خلاف ورزی پر بند کروادیا گیا ، آج کل وزیراعظم عمران خان پر انتہائی گھٹیا الزامات لگارہا ہے۔ یہ اینکر مختلف وٹس ایپ گروپ میں افواہیں پھیلارہا ہے اور مسلسل زہر اگل رہا ہے۔

ڈاکٹر دانش کا دعویٰ ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں لاک ڈاؤن فوج نے کروایا ہے۔ سکولوں میں چھٹیاں بھی فوج نے ہی آگے کروائی ہیں، کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے شہبا زشریف کو بھی فوج نے ہی لندن سے بلوایا ہے اور انہیں کرونا سے لڑنے کا ٹاسک دیا ہے۔

صدیق جان کے مطابق ڈاکٹر دانش کا دعویٰ ہے کہ انہیں کورکمانڈر کانفرنس کی ساری کہانی پتہ ہے۔ کور کمانڈرز وزیراعظم عمران خان سے لاک ڈاؤن نہ کرنے پر سخت ناراض ہیں،انہوں نے زلفی بخاری، عثمان بزدار اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور انکے استعفے مانگ لئے ہیں ۔

صدیق جان کے مطابق ڈاکٹر دانش شوکت خانم پر بھی گھٹیا الزامات سے باز نہ آئے۔ ڈاکٹردانش کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے چین نے ماسک اور دیگر سامان سندھ حکومت کے حوالے کردیا۔ اب شہباز شریف کو خاموش پیغام بھجوایا گیا ہے کہ وہ کرونا وائرس ے لڑیں ۔ ڈاکٹر دانش مولانا طارق جمیل پر گھٹیا الزامات لگانے سے باز نہ آئے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More