وزیراعظم عمران خان کیلئے دعا کرنے پر گالیوں پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل

کہا گیا مجھے عمران خان کی حمایت پر تبلیغی جماعت سے نکال دیا گیا، اُنہوں نے بتایا کہ تبلیغی جماعت سے کسی کو نکالا ہی نہیں جاتا۔مولانا طارق جمیل

Coronavirus Per Qaboo Panay Ky Liye, Kya Hukumat Ko Mulk Bhar Main Lockdown Kar Dena Chahiya? Janiye Maroof Aalim-e-Din Maulana Tariq Jameel Ki Is Baray Main Kya Raye Hai!

Coronavirus Per Qaboo Panay Ky Liye, Kya Hukumat Ko Mulk Bhar Main Lockdown Kar Dena Chahiya? Janiye Maroof Aalim-e-Din Maulana Tariq Jameel Ki Is Baray Main Kya Raye Hai!#GeoNews #Jirga

Posted by Geo News Urdu on Sunday, March 29, 2020

مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ ہم سیاسی لحاظ سے بھی گروہ بن چکے اور مذہبی لحاظ سے بھی، مزاج امت نرمی اور مقصد امت اللّٰہ کا پیغام پہنچانا ہے۔ میرے گھر کے قریب طوائفوں کا اڈا ہے میں نے تو وہاں جاکر بھی اللہ کا پیغام پہنچایا اور انہیں دین اسلام کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی ۔

مولانا صاحب کا مزید کہنا تھا کہ یہ طوائفوں کا اڈا رنجیت سنگھ سے قائم کیا تھا۔ میں نے وہاں خواتین کو اللہ کا پیغام پہنچایا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ان میں سے بہت سی خواتین نے یہ کام چھوڑدیا۔ میں انہیں بیٹی کہتاہوں جس پر انکا کہنا تھا کہ مولانا صاحب ہمیں تو ہمارےباپ بھی بیٹی نہیں کہتے اور آپ ہمیں بیٹی بنارہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ آزادی مارچ میں مجھے بہت گالیاں پڑیں لیکن میرا دل صاف ہے۔ عمران خان اس وقت حاکم وقت ہیں ان کو دعا کی زیادہ ضرورت ہے۔ میں نے انکے لئے دعا کی تو مجھے بہت گالیاں پڑیں۔

مولانا طارق جمیل کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو سے بھی عقیدت تھی ان کی قبروں پر جاکر فاتحہ پڑھی، میں نے ہر وزیراعظم کے لیے دعا کی ہے۔آصف زرداری کو سب برا بھلا کہتے تھے میں نے انکے لئے بھی دعا کی۔

مولانا جمیل نے اپنے تبلیغی جماعت سے نکالے جانے کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک مذہبی جماعت کی فیس بک پوسٹ میں کہا گیا مجھے عمران خان کی حمایت پر تبلیغی جماعت سے نکال دیا گیا، اُنہوں نے بتایا کہ تبلیغی جماعت سے کسی کو نکالا ہی نہیں جاتا۔

    Senator (1k + posts)

    Aap ki tanqeed oer aap ki sataesh ki koyee zaroorat naheen….saleem safi jis agenday per hai sab samajhtey hain…iska asal maqsad hai ke molana tariq jameel dar ke Imran khan se doer ho jayein…

    Senator (2k + posts)

    اس جاہل میڈیا کے جاہل صحافیوں کو دعا کی سب سے زیادہ ضرورت ھے کیونکہ یہ بغض عمران میں اور اپنے کرپٹ آقاؤں کے پیار میں دنیا کی ہر حد کراس ،کرنے کے لئے تیار ہیں

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More