عمران خان کے ایک تیر سے پانچ شکار

24 ارب شوگر سبسڈی سکینڈل۔۔ رپورٹ منظر عام پر۔ عمران خان کے ایک تیر سے پانچ شکار۔ دوست دشمن بے نقاب۔ ترین، چوہدری اور مخدوم ایک ہی ہلے میں فکس؟ پاکستان کے اہم سیاسی کرداروں کی کہانی جو ہر دور میں حکمرانی ساتھ ساتھ لوٹ مار بھی کرتے رہے۔

رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت اور ساتھیوں کی بلیک میلنگ کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے بڑی جرات مندی کا مظاہرہ کیا ہے کہ انکوائری رپورٹ پبلک کردی، ماضی میں ایسا کسی وزیراعظم نے نہیں کیا۔ ماضی میں یہ طریقہ کاررہا ہے کہ انکوائری رپورٹ دبادی جائے۔

رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پر جہانگیرترین کے حوالے سے طنز ہونا شروع ہوگیا کہ انہوں نے بہت پیسہ خرچ کیا ہے اسلئے وہ ریکور کرلیں۔ یہی وہ دباؤ تھا جس پر خان صاحب نے فیصلہ کی کہ اسکی انکوائری ہونی چاہئے۔

رؤف کلاسرا کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ خسرو بختیار کے بھائی مخدوم شہریار کی چار شوگرملز ہیں، انہیں 3.9کی سبسڈی دی گئی، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں حصہ دار مونس الٰہی اور چوہدری منیر ہیں جو مریم نواز کے سمدھی ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کی نواز شریف سے نہیں بنتی لیکن چوہدری مونس الٰہی خسرو بختیار اور چوہدری منیر کیساتھ بزنس انٹرسٹ ہیں۔ شریف فیملی کی جیب میں 1.4بلین روپے گئے ہیں۔

آصف زرداری پر طنز کرتے ہوئے رؤف کلاسرا نے کہا کہ مجھے اومنی گروپ پہ ترس آرہا ہے جنہیں صرف 90 کروڑ روپے ملے ہیں۔ عمران خان نے رپورٹ جاری کرکے جہانگیرترین کو بھی ٹائٹ کردیا ہے، چوہدری برادران جو پرپرزے نکال رہے تھے انہیں بھی ایکسپوز کردیا ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >