حکومت ایف آئی اے رپورٹ کو چھوڑے، کرونا پر توجہ دے۔ مریم اورنگزیب

حکومت ایف آئی اے رپورٹ کو چھوڑے، کرونا پر توجہ دے۔ مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی ترجمان سے درخواست ہے کہ ایف آئی اے کی رپورٹ کے پیچھے بھاگنے سے بہتر ہے کہ کرونا کے مریضوں اور متاثرین پر توجہ دیں۔ یہ غریب عوام، مزدور، دیہاڑی دار کو بتائیں کہ انہیں راشن کب ملے گا۔ وہ سڑکوں پر مارے مارے پھررہے ہیں، اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ دوسروں پر تمہتیں لگانا، جھوٹ بولنا بند کردیں۔اس سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگاکر حقائق چھپائے نہیں جاسکتے، چوری چھپانہیں سکتے۔ نوازشریف اور شہبازشریف کے دور میں کسی کی جرات نہیں تھی کہ وہ پاکستانی عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال سکے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب کے بیانات اور جہانگیرترین، خسروبختیار کے خلاف کاروائی کے مطالبے کے بعد حکومتی ترجمانوں نے حقائق سے پردہ اٹھانا شروع کردیا اور دعویٰ کیا کہ 25 ارب میں سے 22 ارب کی سبسڈی ن لیگ کے دور میں ملی اور اسکی منظوری دینے والے نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی تھے۔جبکہ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ شریف فیملی نے 1.94ارب کی سبسڈی لی اور مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں میں شامل ہیں۔

ن لیگی رہنمان لیگ کے دور میں دی گئی 22 ارب کی سبسڈی اور شریف فیملی کے مستفید ہونے کی خبروں کو چھوڑ کر جہانگیرترین اور خسروبختیار کے پیچھے پڑے رہے لیکن جب حکومتی ترجمانوں کی جانب سے حقیقت سامنے لائی گئی تو مریم اورنگزیب نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ ایف آئی اے کی رپورٹ کے پیچھے نہ بھاگیں اور کرونا وائرس پر توجہ دیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More