سیاسی حلقوں میں 25 اپریل کے بعد حقیقی تبدیلی نظر آئے گی،شیخ رشید کا دعوی

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں کی گئی ردوبدل بڑی تبدیلی ہے اور ارباب شہزاد کو مشیر کے عہدے سے ہٹانا بھی درست اقدام ہے جبکہ سیاسی حلقوں میں حقیقی تبدیلی 25 اپریل کے بعد نظر آئے گی۔

وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فروری 2020 میں میں نے کہا تھا کہ مارچ میں کوئی سیاسی حادثہ رونما ہو سکتا ہے تاہم حکومت کو خطرہ صرف مولانا فضل الرحمن سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 اپریل کے بعد کرونا وائرس کے حوالے سے بھی صورت حال واضح ہو جائے گی۔

شیخ رشید احمد نے اپنے دعوے میں یہ بھی واضح کیا کہ نون لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی صرف میڈیا میڈیا ہی کھیلیں گے۔ لندن میں بیٹھ کر جتنے مرضی پلانزبنا لیے جائیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کبھی سڑکوں پر نہیں نکلے گا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More