لاک ڈاؤن پر کاشف عباسی کا یوٹرن؟

لاک ڈاؤن پر کاشف عباسی کا یوٹرن؟ کیا لاک ڈاؤن کے حامی صحافیوں اور اینکرز نے یوٹرن لینا شروع کردئیے؟ لاک ڈاؤن سے ہونیوالے معاشی نقصان پر اسد عمر کے کاشف عباسی کو جوابات

چند روز قبل کاشف عباسی کی جب وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تو وہ مطالبہ کررہے تھے کہ مکمل لاک ڈاؤن کریں اور لگاتار بحث کر رہے تھے، پھر اس نے کئی جگہ لاک ڈاؤن کی حمایت کی ۔ کاشف عباسی سمیت مختلف اینکرز کا مطالبہ تھا کہ لاک ڈاؤن کیا جائے۔

جس پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے، ہمیں پلاننگ سے لاک ڈاؤن کرنا ہوگا تاکہ غریب طبقہ متاثر نہ ہو جس پر کاشف عباسی اور دیگر صحافیوں نے وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا لیکن اب انہی اینکرز کو کاروباری حضرات کی مشکلات یاد آگئیں اور اس پر پروگرام کرنا شروع کردئیے۔
.
کل کاشف عباسی کا پروگرام لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار ، صنعتوں کی تباہی اور اس سے پیدا ہونیوالی بیروزگاری پر تھا جس میں مختلف کاروباری حضرات اور اسد عمر شریک ہوئے۔

اسد عمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب ہم کہتے تھے کہ ہمیں دونوں رخ دیکھنا پڑیں گے تو آپ کے ساتھی ہی ہمیں کہتے تھے کہ نااہل ہیں، سمجھ سے قاصر ہیں، ان سے فیصلے نہیں ہوتے۔ پہلے دن ہی کیوں بند کردیا گیا۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہی ہم یہی سمجھاتے تھے اور یہی سمجھانے کی کوشش کررہے تھے کہ توازن سے فیصلے کئے جاتے ہیں۔ ہیلتھ اور رسک کو سامنے رکھ کر ہم یہ بھی نہیں کرسکتے کہ سب کچھ کھول دیا جائے جس کا اثر یہ ہو کہ ریسٹورنٹ پر کھانے والا کوئی نہ ہو۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ اسی طرح آپ نے سب بند کردیا تو وہ وبا تو ختم ہوجائے گی لیکن شاید دوسری وجوہات کی وجہ سے اموات بہت زیادہ بڑھ جائیں۔ یہ مشکل فیصلے ہیں، توازن سے کرنیوالے فیصلے ہیں۔ ہم نے تو ڈیڑھ مہینہ پہلے سکول بند کردئیے تھے، پی ایس ایل بند کردیا تھا۔

    (14 posts)

    he is a complete idiot, he throws more shit of his mouth than his ass, and he always tries to do shows against IK with CM murad khotay he ok lets move on ok maybe. scumbag

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More