جہانگیرترین اور شہبازشریف میں رابطے، اصل کہانی کیاہے؟

سیاستدان جوڑ توڑ سے باز نہیں آئینگے ، میری اطلاعات ہیں کہ جہانگیرترین اور شہباز شریف کے درمیان رابطے ہوئے ہیں۔ ہارون رشید

https://www.facebook.com/92NewsHD/videos/1077981755916976/

خواجہ برادران کی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات پر اپنے پروگرام میں ہارون رشید کا کہنا تھا کہ میں نے چودھری پرویز الٰہی کو 5ٹیلیفون کئے ،پہلے فون پر کہا گیا کہ وہ نماز پڑھ رہے ہیں،پھر فون ہوا تو کہا گیا وہ قرآن سن رہے ہیں،پھر کہا گیا وہ باہر نکلے ہیں،پھر کہا گیا وہ کورونا کے ٹیسٹ کیلئے ہسپتال گئے ہوئے ہیں۔آج تک میرے ساتھ ا یسا نہیں ہواتھا،اگر مجھے ان کا کوئی رات گئے فون آیا تو نہیں سنا جاسکا مگر میرا انہوں نے فون ہمیشہ سنا ہے ۔

ہارون رشید کا مزید کہنا تھا کہ میر ی خواجہ سعد رفیق سے بات ہوئی،معاملہ یہ ہے کہ خواجہ سعد رفیق اپنی پارٹی اور دیگر پارٹیوں سے ناراض ہیں ، انہوں نے اعلانیہ کہا ہے یہ پارٹیاں کب ادارے بنیں گی ، ہمارے سورسز بتا رہے ہیں کہ خواجہ برادران شہبازشریف اور نوازشریف سے خوش نہیں ہیں۔

ہارون رشید کا مزید کہنا تھا کہ چودھری پرویز الٰہی کو کچھ لوگ مسلسل اکسا رہے ہیں کہ آپ کو وزیر اعلیٰ پنجاب ہونا چاہئے ، جہانگیر ترین فی الحال تو وہ اپنا کاروبار بچائیں گے ، شہزاد ارباب تو بحال ہوگئے ہیں۔

ہارون رشید نے انکشاف کیا کہ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ جہانگیر ترین کا شہبازشریف سے رابطہ ہوا ہے ۔کوششیں ہوں گی مگر یہ حکومت ان حالات میں عوام کو کچھ نہ کچھ ریلیف تو دے رہی ہے اور پیکیجز دے رہی ہے۔ جو لوگ مارچ کی تاریخیں دے رہے تھے، اب اگست کی تاریخیں دے رہے ہیں، لیکن اس وقت حکومت جانے کی صرف ایک صورت ہے کہ اگر لوگ تنگ آکر باہر آجائیں ۔

ہارون ریشد کا مزید کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو، آصف زرداری اور شریف خاندان نے اس ملک کو بجلی کے معاملے میں برباد کردیا ہے ۔ایسے سودے کئے جس کی کوئی حد ہی نہیں ہے ، اسحاق ڈار نے پانچ سو ارب روپے تقسیم کردئیے ، اس میں تقریباً ڈیڑھ سو ارب روپے کا گھپلا نظر آرہا ہے ۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>