پاکستانی صحافی اطہرکاظمی نے بھارتی تجزیہ کاروں کی بولتی کیسے بندکرائی؟

سینئر صحافی اطہر کاظمی نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ صلاحیت پر سوال کرنے والے بھارتی میڈیا کو چپ کروادیا

بھارتی اینکر اور تجزیہ کار : آپ کی فوج کاروبار کرتی ہے ، جوتے بناتی ہے، لڑ نہیں سکتی۔ انتہائی احترام کے ساتھ ان کے تمام سوالات کے تسلی بخش جواب ، تفصیل ویڈیو میں۔(عید کا خاص تحفہ میرے پاکستانیوں کے لیے)۔

Posted by Ather Kazmi on Sunday, May 24, 2020

بھارتی میڈیا چینل پر اینکر اور تجزیہ کار مل کر یہ بحث کررہے تھے کہ پاکستانی فوج لڑنے کے علاوہ ہر کام کرتی ہے اور یہ دنیا کی وہ فوج ہے جس کی بزنس سیکٹر میں سرمایہ کاری ہے ، ان تمام سوالوں کے جوابات کیلئے پاکستان کے سینئر صحافی اطہر کاظمی کو جب بولنے کا موقع دیا گیا تو انہوں نے بھارتی فوج کی وہ کہانیاں کھولیں کہ اینکر اور تجزیہ کار خود گھبرا گئے۔

اطہر کاظمی نے بھارتی چینل پر ہونے والی تمام تر گفتگو کو سنا اور اپنی باری آنے پر کہا کہ ہماری فوج جوتے اس لیے بناتی ہے کیونکہ یہی جوتے ہماری فوج نے بھارتی فوج کو لگانے ہوتے ہیں، ہماری آرمی امیر بہت ہے تو مجھے معلوم ہے بھارتی آرمی بھوکی ننگی ہے اس کے فوجی سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں رورہے ہوتے ہیں کہ ہمیں کھانے کو کچھ نہیں ملتا۔

سینئر صحافی اطہر کاظمی نے کہا آپ نے تو بہت کچھ بتایا کہ پاکستان کی آرمی بہت کچھ کرتی ہے میں بتاتا ہوں بھارتی فوج کیا کرتی ہے2004 میں آسام رائفلز میں میں جو ریپ کیس ہے جس کے بعد وہاں عورتوں نے برہنہ ہوکر احتجاج کیا وہ آپ کے ایک فوجی کے خلاف تھا، میجر جنرل ایم ایس جسوال کو فوج سے خاتون فوجی افسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں کورٹ مارشل کیا گیا، بھارتی میڈیا اور فوج سوائے باتیں کرنے کے اور کچھ نہیں کرسکتے، اگر کچھ کرسکتے ہیں تو پاکستان پر حملہ کرکے دکھائی کشمیر واپس لے کر دکھائیں۔

اطہرکاظمی نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحتیں تو پوری دنیا پر اسی دن عیاں ہوگئی تھی جس دن ابھی نندن پاکستان میں گرفتا ر ہوا ، اور دنیا نے پاکستانی فوج کے ردعمل کو بھی دیکھا اور قدر کی نگاہ سے دیکھا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More