کیا شہباز شریف کو دھوکے سے وطن واپس لایا گیا؟

"ٹی ٹی سکینڈل میں شریف خاندان کے بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے”- اینکر عمران خان۔۔ شہباز شریف کو کیسے پاکستان بھجوایا گیا؟ کیا شہبازشریف کو دھوکے سے پاکستان بھیجا گیا؟ اینکر عمران خان کے انکشافات

اینکر عمران خان نے اپنے ویڈیو لاگ میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان میں کرونا وبا شروع ہوئی تو اس وقت ماحول یہ بنا ہوا تھا کہ کرونا کے ماحول میں حکومت بہت بری طرح ایکسپوز ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بہت متحرک تھے اور میڈیا پر انکی بہت پذیرائی ہورہی تھی اور مقبول ہورہے تھے۔

اس پر شہبازشریف کو انکے قریبی ساتھیوں نے مشورہ دیا کہ آپکو واپس پاکستان جانا چاہئے ، اسکا بہت فائدہ ہوگا۔ایک تو کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ ہماری قیادت پاکستان میں ہی ہو اور دوسرا کرونا کی وجہ سے لوگ ائیرپورٹ پر نہیں جائیں گے جس پر ہم یہ کہہ سکیں گے کہ لاکھوں لوگ انا چاہتے تھے لیکن چونکہ کرونا کی وبا ہے اسلئے ہم نے لوگوں کو آنے نہیں دیا۔

تیسری وجہ یہ ہے کہ جب آپ پنجاب میں وزیراعلیٰ تھے تو مراد علی شاہ آپکے مقابلے میں کچھ نہیں تھے۔ اگر وہ پاپولر ہورہے ہیں تو اس سے اندازہ کرلیں کہ آپکو پاکستان میں کتنی پذیرائی اور شہرت ملنے والی ہے۔ اس پر نوازشریف متفق ہوگئے اور شہباز شریف واپس وطن تشریف لے آئے۔

شہباز شریف کو لگتا تھا کہ انہیں ہاتھوں ہاتھ لیا جائے گا، اسٹیبلشمنٹ کے لوگ عمران خان سے تنگ آچکے ہیں۔ دوریاں پیدا ہوگئی ہیں اور ایک پیج والا بھی ماحول نہیں ہے۔ میڈیا پر بھی ایسی خبریں زیرگردش تھیں جس پر شہباز شریف کو لگا کہ یہی وقت ہے چوٹ مارنے کا تو وہ پاکستان آگئے۔

اسکے بعد شہباز شریف متحرک ہوئے، انہوں نے شروع میں ماسک، کٹیں تقسیم کیں لیکن بعد میں انہیں اندازہ ہوگیا کہ حالات ویسے نہیں ہیں جیسے میں سوچ کر آیا تھا۔

جب عمران خان سے انکے ساتھیوں نے کہا کہ شہبازشریف آگئے ہیں، اب کیا کریں؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ کرونا ایک دن یا ایک ہفتے میں ختم نہیں ہوگا۔ ہمیں اسکے ساتھ ہی رہنا ہے۔ اگر کوئی باگ دوڑ کررہا ہے تو وہ تھک جائے گا۔ عمران خان کا اندازہ ٹھیک نکلا اسکے بعد شہبازشریف کو نیب نے بلالیا۔

یہ نیب کا وہی کیس تھا جسے شہباز شریف فیس نہیں کرنا چاہتے تھے۔ٹی ٹی سکینڈل میں شریف خاندان کے بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، اگر انہیں بچالیا جائے تو الگ بات ہے لیکن اگر کیس کو میرٹ پر دیکھیں تو اس کیس سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

اینکر عمران خان نے ٹی ٹی سکینڈل میں مزید ہوشربا انکشافات کئے کہ فیک اکاؤنٹس میں پیسہ کہاں سے آتا رہا اور پھر شریف خاندان کے اکاؤنٹس میں کیسے جاتا رہا؟ شہبازشریف اس کیس سے کیوں اور کیسے بچنے کی کوشش کرتے رہے اور جب نیب کے سامنے پیش ہوئے تو اسکے بعد کن مشکلات کا شکار ہیں؟

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More