شادی سے پہلے ایک دوسرے کو جاننا اچھی بات ہے،اعتزازاحسن

معروف سیاستدان اور وکیل اعتزازاحسن نے نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو کے دوران کہا کہ شادی شدہ زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں ایسا پہلے بھی ہوتا تھا اور اب بھی ہو جاتا ہے۔مگر اب شادی کرنے والے نوجوان لڑکا اور لڑکی کو شادی سے پہلے ایک دوسرے کو اچھی طرح جان لینے کا موقع مل جاتا ہے جو کہ اچھی بات ہے۔

اعتزازاحسن نے کہا کہ لو میرج میں قباحتیں کم ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں کیونکہ دونوں فریقین ایک دوسرے کو سمجھ کر چلتے ہیں۔ جس سے میاں بیوی کے درمیان اختلافات کم رہتےہیں۔

اعتزازاحسن نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور دونوں کے درمیان سیاسی اختلافات بہت کم ہوتے ہیں البتہ ان کی اہلیہ کبھی کبھار مسلم لیگ ن کے حق میں بات کر دیتی ہیں جبکہ اعتزازاحسن خود جب کبھی عمران خان کے حق میں بات کر دیں تو ان کی اہلیہ پارٹی موقف پر آجاتی ہیں اور ان کے بیان کی کھل کر مخالفت کرتی ہیں۔

میں اور میری بیوی پیپلزپارٹی کے کٹر ماننے والے ہیں،اعتزاز احسن

اپنی شادی سے متعلق مزاحیہ انداز میں ان کا کہنا تھا کہ وہ 46 سال سے شادی شدہ غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں مگر اب نوجوان جوڑوں میں شادی کے بعد بھی دوستی کا عنصر زیادہ پایا جاتا ہے جو کہ ایک اچھی بات ہے، انہوں نے پسند کی شادی پر اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ پسند کی شادی کرنا اچھی بات ہے اس سے مسائل کم پیدا ہوتے ہیں۔

  • I cant believe since 1977 that such an intelligent man could be in favour of PPP ?? In my youth PPP was considered as abusing word in educated community .I do praise that this guy is still stick to his party

  • Very true, shocked to see the loyalty this corrupt family party. I agreed the teaching of Quran, its very hard to leave the faith or believe on four father and worship of personalities. Its exist in every party. Should have courage to criticize their own leadership also do not blindly follow any party or believe.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >