پاکستان پر ٹڈیوں کے حملے کا الزام اور چین کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی لترپریڈ

ارناب گوسوامی اور دیگر بھارتی اینکرز کا پاکستان پر ٹڈیوں کے حملے کا الزام۔۔ ہرجیت سنگھ اولکھ کا مزاحیہ تبصرہ

اپنے ویڈیو لاگ میں ہرجیت سنگھ اولکھ نے کہا کہ بھارت نے ٹڈی دل حملے کا الزام بھی پاکستان کے سرپر تھونپ دیا ہے، بھارت میں گرم ہوا بھی چلے تو بھارتی میڈیا اسکا الزام پاکستان پر لگادیتا ہے۔ بھارتی میڈیا نے ٹڈیوں پر بھارت کا دنیا بھر میں تماشہ بنادیا ہے جس پر انگلش میڈیا ہنس رہا ہے۔ بھارت نے ٹڈیوں کے حملے کا ایسا بتایا جیسے ان سے اے کے 47 پکڑی گئی ہیں۔ انہیں چین کی سائیڈ سے جوتیاں پڑرہی ہیں تو یہ اس چیز کو کورکررہے ہیں اور جان بوجھ کر ایسی ڈیبیٹ کرائی جارہی ہیں تاکہ بھارتیوں کا چین سے دھیان ہٹارہے ۔

ہرجیت سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان سے آئے ایک کبوتر کو گرفتار کیا جس پر دنیا مذاق اڑارہی ہے کہ یہ کیا پکھنڈ کررہے ہیں۔انکا دماغی لیول یہ ہے کہ لوگ انہیں برداشت کررہے ہیں؟ یا تو بھارتی عقل سے پیدل ہیں یا انہیں جان بوجھ کر یہ دکھایا جارہا ہے تاکہ انکی اہم ایشوز سے توجہ ہٹ جائے۔ عام بھارتی سمجھتے ہیں کہ شاید پاکستانی رائفلیں اٹھائے پھرتے ہیں اور انہیں جو بھی غیر مسلم نظر آتا ہے انہیں شوٹ کردیتے ہیں، بھارتی میڈیا نے ایسا ماحول بنایا ہوا ہے۔

ہرجیت سنگھ اولکھ نے بھارتی پروگرام میں شریک ہونیوالے پاکستانیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ بھارتی پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں لیکن یہ آپکو بولنے نہیں دیتے، آپ اپنے ہی چینلز پر تبصرے کریں، یہ ایک ایجنڈے کے تحت بلاتے ہیں اور تماشہ کھڑا کرتے ہیں، پاکستان میں صحافت کا معیار بھارت سے کئی درجے بہتر ہے۔آپ یہاں آکر انہیں بھاشن نہ دیں جو ہم نے اچیو کیا ہے اس پر بھی پانی پھرتا ہے۔

ہرجیت سنگھ نے مزید کہا کہ پاکستانی صحافی ایک منیندر جیت سنگھ بِٹا نامی کے پروگرام میں شرکت کرتے ہیں جو خود کو سکھ کہلواتا ہے لیکن سکھوں کا غدار ہے، اسے اس دن سے لوزموشن لگے ہوئے ہیں جس دن سے کرتارپور کوریڈور کھلا ہے۔

ہرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ پہلے میں بھی پاکستان کو غلط سمجھتا تھا لیکن جب سے عمران خان آیا ہے تب سے میں نے دیکھا ہے کہ عمران خان نے پورا زور لگالیا ہے کہ ہم سے بات کرو لیکن مودی بات کرنے کو تیار نہیں تب مجھے احساس ہوا کہ بھارت ہم سے جھوٹ بولتا رہا کہ پاکستان ہماری بات نہیں سنتا۔

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے ری پبلک ٹی وی پر منیندرجیت سنگھ بِٹا اور پاکستانی شخص کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا جسے بھارتی چینل نے لائیو نشر کردیا تھا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More