بھارتی چینل پر پاکستانی اور بھارتی کے ایک دوسرے پر برچھے، میزائل ،گالیوں سے حملے

بھارتی چینل پر پاکستانی مہمان اور مودی کے پیروکار بھارتی سکھ کے درمیان تلخ کلامی۔۔ مودی کا پیروکار بھارتی سکھ برچھا نکال لایا اور بھڑکیں لگاتا رہا جس پر پاکستانی مہمان نے بھی میزائل نکال لیا اور دونوں کے درمیان خوب گالم گلوچ کا تبادلہ ہوا۔

بھارتی چینل پر بھارتی سکھ منیندر جیت سنگھ بِٹا جسے نریندرمودی کے قریب سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر سکھ کمیونٹی اس سے لاتعلق ہے، کی لائیو شو میں ایک پاکستانی مہمان سے شدید تلخ کلامی ہوگئی اور انتہائی غلیظ گالیوں اور فقروں کا تبادلہ ہوا۔

منیندر جیت سنگھ بِٹا نے لائیو شو میں برچھا نکال لیا اور پاکستان کو اور پاکستانی مہمان کو دھمکیاں دیتا رہا جس پر پاکستانی مہمان نے میزائل نکال لیا اور دونوں کے درمیان خوب گالم گلوچ ہوتی رہی۔ دونوں اپنے اپنے ہتھیاروں کے ساتھ ایک دوسرے کو دھمکیاں دیتے رہے اور غلیظ زبان استعمال کرتے رہے جبکہ یہ پروگرام بھارتی چینل پر لائیو نشر ہوتا رہا۔۔

اسی پر بھارتی بلاگر ہرجیت سنگھ اولکھ نے مشورہ دیا کہ آپ بھارتی پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں لیکن یہ آپکو بولنے نہیں دیتے، آپ اپنے ہی چینلز پر تبصرے کریں، یہ ایک ایجنڈے کے تحت بلاتے ہیں اور تماشہ کھڑا کرتے ہیں، پاکستان میں صحافت کا معیار بھارت سے کئی درجے بہتر ہے۔آپ یہاں آکر انہیں بھاشن نہ دیں جو ہم نے اچیو کیا ہے اس پر بھی پانی پھرتا ہے۔

پاکستانی غصے میں ایسی زبان استعمال کرگیا جس پر ہرجیت سنگھ نے اعتراض کیا اور کہا کہ اپنا تماشہ نہ بنائیں اور ایسے فضول پروگراموں میں شرکت سے پرہیز کریں۔۔ جس طرح کی گھٹیا یہ باتیں کرتے ہیں انکی عادت ہے لیکن یہ آپکو زیب نہیں دیتیں

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More