عظمیٰ خان اور ملک ریاض کی بیٹیوں کے درمیان صلح کی دردناک کہانی

عظمیٰ خان اور ملک ریاض کی بیٹیوں کے درمیان صلح کی دردناک کہانی۔۔ صلح کروانے میں وزیراعظم کے کونسے قریبی ساتھی شریک تھے؟

معروف صحافی سید عمران شفقت نے عظمیٰ خان اور ملک ریاض کی بیٹیوں کے درمیان صلح کی دردناک کہانی بتادی اور وہ وجوہات بتادیں جن کی وجہ سے عظمیٰ خان کو مقدمہ واپس لینا پڑا۔۔

عمران شفقت کے مطابق دعویٰ یہ کی اجارہا ہے کہ عظمیٰ خان اور ہماخان نے صلح پیسے لیکر کی ہے اور یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 20 کروڑ روپے میں ڈیل ہوگئی ہے، کوئی 10 کروڑ کہتا ہے۔

عمران شفقت کے مطابق جب اس واقعے کی اطلاع ملک ریاض کو ملی تو وہ سر پکڑ کر بیٹھ گئے، انہوں نے اپنی بیٹیوں اور آمنہ عثمان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ تم لوگ میرا بیڑہ غرق کررہے ہو، تم نے میرا کچھ نہیں چھوڑنا اور کہا کہ میں اس سے قطع تعلق کرتا ہوں ، میرا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں لیکن اسکے بعد ملک ریاض کو مداخلت کرنا پڑی جس کی وجہ حسان نیازی تھا۔۔

عمران شفقت کا کہنا تھا کہ علی ریاض ملک نے عظمیٰ خان کی معاشی سرگرمیوں کا پتہ چلانا شروع کردیا تو معلوم ہوا کہ عظمیٰ خان اور انکی بہن کا تعلق بازار حسن سے ہے اور انکا ایک بھائی بکی ہے جو گھڑ ریس پر پیسہ لگاتا ہے۔ عمران شفقت نے انکشاف کیا کہ ملک ریاض اور انکےبیٹے نے دو کام کئے ، ایک تو عظمیٰ خان کو پیسوں کی آفر کی اور دوسرا انہیں ڈرایا دھمکایا کہ اگر انہوں نے مقدمہ واپس نہ لیا تو انہیں بدنام کردیا جائے گا۔

Something close to what I believe is true

Posted by Hassan Niazi on Thursday, June 4, 2020

عظمیٰ خان سے ڈیل کیلئے ساؤتھ افریقہ میں ایک پاکستانی نژاد سے رابطہ کیا گیا جس کا ساؤتھ افریقہ میں جزیرہ ہے اور اسکے ان دونون بہنوں سے تعلقات ہیں اور انہیں ماہانہ خرچہ بھیجتا اور فارن ٹورز کراتا ہے۔ دوسرا اس میں وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست عون چوہدری کو انوالو کیا گیا جو انکی سرگرمیوں سے اچھی طرح واقف تھا۔

عمران شفقت نے انکشاف کیا کہ ملک ریاض نے ہی اپنی بیٹیوں کے خلاف پنجاب حکومت سے رابطہ کرکے مقدمہ درج کرایا کیونکہ حسان نیازی نے عدالت جانے کی دھمکی دی تھی جس پر ملک ریاض نے خود ہی اپنی بیٹیوں کے خلاف اپنی مرضی کا مقدمہ درج کروادیا کیونکہ اگر حسان نیازی عدالت چلاجاتا ہے تو اسکی مرضی کی دفعات پر قانونی تقاضوں کے مطابق مقدمہ درج ہوتا ۔۔

عمران شفقت کے مطابق دونوں بہنیں اس قدر ڈر گئی تھیں کہ بالآخر انہیں صلح کرنا پڑی کیونکہ ملک ریاض نے تاجی کھوکھر کو شامل کرلیا جس نے ملک ریاض کے بحریہ ٹاؤن کے لئے زمینوں پر قبضے کروائے اور مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

    Minister (2k + posts)

    jaisay malik riaz nai ISI ko 2018 mai khareeda hai. PMLN aur PPP nai to malik Riaz ko nath daal k rakhi thi aur Lahore k bilawal house ki to jyaalun eent se eent baja di thi…

    10
    3

    (18 posts)

    جھوٹ کا پلندہ لگتا ہے، اندازوں تخمینوں اور قصہ گوئی کے سوا کچھ نہیں. حیرت ہے سیاست پی کے نے اسے اتنی اہمیت کیوں دی؟ کیا سورس ہے اس ساری من گھڑت کہانی کا جس میں ملک ریاض کو اتنا دودھ کا دھلا بتایا جا رہا ہے؟ 

    11
    1

    (13 posts)

    Ajkal jis post par dekho to ajeet deol ke L se lataknewale pishab nosh pak fauj ke khilaf apne bawaseer zada munh se bakwas kar rahe haen… Choothi apni mootar nosh army kikhabar lo jis kichina ne phaar ke rakh di hae..

    4
    2

    Minister (4k + posts)

    کچھ فورم ممبرز ہر چيز فوج اور عمران خان پر ڈال ديتے ہيں۔

    جيسے ملک رياض کو تو زرداری اور نواز نے جيل ميں رکھا ہوا تھا اور ملک رياض سے بيگار کرواکر بلاول ھاؤس بنوايا تھا۔

    سياست ڈاٹ پی کے کو ايسے ممبرز کو چيک کرنا چاہيے جو ہر چيز ميں فوج اور پاکستان مُخالف ہيں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More