وزیراعظم عمران خان کا جارحانہ خطاب، فیک نیوز کی تردید

وزیراعظم عمران خان کا کل جارحانہ خطاب۔۔ ۔۔ اپوزیشن پر اپنے عزائم واضح کردئیے۔۔ میڈیا پر پھیلائی گئی فیک نیوز کی بھی تردید۔۔

صدیق جان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کچھ روز قبل خطاب کیا، اسکے بعد چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں کہ عمران خان کی باڈی لینگویج تبدیل ہوگئی ہے، عمران خان پریشان ہیں،عمران خان بدل گئے ہیں لیکن کل وزیراعظم عمران خان کے 47 منٹ کے خطاب نے ان تمام دعوؤں کی نفی کردی ۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا، خواجہ آصف، بلاول کی بات کی، احتساب کی بات کی۔

صدیق جان کے مطابق عمران خان بہت جارحانہ موڈ میں تھے اور وہ چاروں طرف شاٹس ماررہے تھے، عمران خان نے بجٹ پاس ہونے پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دی لیکن حامد میر کے بقول نوازشریف نے بجٹ پاس کروایا، انہیں مبارکباد نہیں دی۔ عمران خان نے کہا کہ بجٹ کی رات آپ ٹی وی دیکھ لیں تو ایسے لگ رہا تھا جیسے یہ حکومت کی آخری رات ہے۔

صدیق جان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی سٹاک ایکسچینج سانحہ پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بڑی جرات سے بھارت کا نام لیا کہ یہ حملہ بھارت نے کرایا ، اسکی پلاننگ بھارت نے کی۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ میں لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں تھا، میں سمارٹ لاک ڈاؤن چاہتا تھا، پوری دنیا سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف آرہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جو ادارے خسارے میں ہیں، انہیں پرائیویٹائز کردیں گے، اگر یہ ادارے خسارے میں نہ ہوتے اور جو پیسہ بچتا وہ ہم لوگوں پر خرچ کرتے۔

وزیراعظم عمران خان نے میڈیا پر نشر کی جانیوالی اس خبر کی بھی تردید کی جس میں کہا کہ میرے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More