رؤف کلاسرا فواد چوہدری کے فرنٹ مین نہ بنیں ، فیاض الحسن چوہان

رؤف کلاسرا فواد چوہدری کے فرنٹ مین نہ بنیں ، فیاض الحسن چوہان

فریحہ ادریس کے شو میں فیاض الحسن چوہان نے معروف صحافی رؤف کلاسرا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فواد چوہدری کے فرنٹ مین بننا چھوڑدیں۔ فوادچوہدری خود ایک ذمہ دار شخص ہیں۔

رؤف کلاسرا پر طنز کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فوادچوہدری سے متعلق میرے بیان پر کسی اور کو دکھ ، درد ہوا ہو نہ یا نہ ہو لیکن رؤف کلاسرا کو بہت درد ہوا اور فوادچوہدری کے فرنٹ مین بن کر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس پر لوگوں نے اسے مذاق کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے فوادچوہدری کے پی آراو بن کر ویڈیو اپلوڈ کی تھی

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ یہ رؤف کلاسرا کے اپنے دماغ کی اختراع اور سوچ ہوسکتی ہے ورنہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، فوادچوہدری کے حوالے سے بات ختم ہوگئی ہے۔ فوادچوہدری کمپیٹنٹ آدمی ہے لیکن ڈسپلن کی خلاف ورزی کرجاتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ رؤف کلاسرا نے اپنی طرف سے ہی سازشی تھیوری پیش کی۔

واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان نے کچھ دن پہلے فوادچوہدری سے متعلق بیان دیا تھا کہ اگر وہ اس حکومت سے مطمئن نہیں ہیں تو استعفیٰ دیدیں۔فواد چوہدری کو اختلاف اور غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کا کیڑا ہے، یہ کسی بات سے مطمئن نہیں ہوتے، یہ ایک جگہ ٹک کر بیٹھ ہی نہیں سکتے۔

جس کے بعد رؤف کلاسرا نے ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے فوادچوہدری کا انٹرویو کیا تھا لیکن وہ یہاں نشر نہیں کرسکتے۔ اس ویڈیو میں رؤف کلاسرا نے کہا کہ میں نے فوادچوہدری سے فیاض الحسن چوہان کے انکے خلاف بیان سے متعلق پوچھا تو فواد چوہدری نے فیاض الحسن چوہان سے متعلق پوچھا Who is She?

  • شیطان کائنات کا پہلاصحافی تھاجو حضرت آدم علیہ السلام کے پاسجھوٹی خبر لے کر گیااور جنت سے نکلوا دیاسمجھ تے گئے ھووھ گے میرا مطلب

  • Despite I don’t like Rauf Klasra since he met with PMIK and start burning in hate but Fiaz ul Hassan Chohan is unbearable. He always try to prove that once Jamatia Always Jamatia a human face of hypocrisy.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >