جج ارشد ملک کی برطرفی پر مریم نواز کے ردعمل پر ارشاد بھٹی کا طنز

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی برطرفی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے نواز شریف پر ہی نہیں بلکہ عدل و انصاف کے دامن پر لگا ایک بڑا داغ دھویا ہے، آج کا فیصلہ بے شک سچ کی فتح اور جھوٹ کی شکست ہے۔

اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا بے انتہا شکر ہے کہ جس کے ہاں نا دیر ہے نا اندھیر ہے۔ اب عدلیہ کے وقار اور انصاف کا تقاضہ ہے کہ داغدار جج کے داغدار فیصلوں کو بھی پھاڑ پھینکا جائے۔

مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ ویسےکیا لوگ ہیں،کتنی خوبصورتی سے بات کو گھماتے ہیں،بات صرف اتنی سی جج ارشد ملک برطرف ہوئے اپنے مس کنڈیکٹ پر،مطلب ان کا بیانِ حلفی کہ میری غیر اخلاقی ویڈیو بن چکی،نوازشریف سے ملنا،حسین نواز سے ملنا،نئی ویڈیوز بننا اس سب کا اور آفروں،دباؤ دھمکیوں سے سنئیر عدلیہ کو آگاہ نہ کرنا

ارشاد بھٹی نے مریم نواز کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مزید لکھا کہ مطلب جج ارشدملک برطرف ہوئےاپنےمس کنڈیکٹ پر،اب نوازشریف کی سزا ختم ہو سکتی ہےاگر جج ارشدملک کی وہ ویڈیو جس میں وہ کہہ رہےمیں نےدباؤ میں فیصلہ کیا،اس ویڈیو کواصلی ثابت کیا جائے،جب ویڈیو کواصلی ثابت کرنےکا وقت آیا تھاتو آج شکرانےکےسجدوں کا کہنےوالےشہبازشریف،مریم نوازسب مُکر گئےتھے۔۔

ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ ایف آئی اے نےویڈیوانکوائری شروع کی توشہبازشریف نےکہامجھےنہیں پتاجوعلم وہ مریم نوازکو،مریم نواز سےپوچھاگیاتو بولیں،مجھےنہیں پتاجو پتاوہ ناصربٹ کواور ناصربٹ لندن شہبازشریف،مریم صاحبہ اب وقت ویڈیوکو عدالت میں لائیں،اصلی ثابت کریں،نوازشریف کوریلیف دلائیں،خالی ٹوئیٹوں سےکچھ نہیں بنےگا

بیرسٹر شہزاداکبر نے مریم نواز کے ٹویٹ پر کہا کہ محترمہ اس منطق سے تو فلیگ شپ ریفرینس میں آپ کے والد کی بریت کو سزا میں بدلنا ہو گا کیونکہ اسی ارشد ملک نے نواز شریف کو بری کیا تھا اسی لیے کہتے ہیں اچھے وکیلوں سے مشورہ کر لیا کریں پاناما کیس میں بھی آپ نے مٹھائی غلط اور جلدی کھا لی تھی

  • جج ارشد ملک نےایک کیس میں نواز شریف کو سزا سُنائی اور ایک کیس میں بری کیا تھا۔ اب سزائیں بدل دی جائیں۔ فلیگ شپ کیس میں نواز شریف کو بری کیا گیا تھا۔ اب نواز شریف کو اس کیس میں سزا دی جائے۔

  • ایمان ہو تو غیرت بھی ہوتی ہے یہ ساری گنجی فیملی بے ایمان نہ ہوتی تو اس طرح مُلک کے خزانے کو دونوں ہاتھوں سے نہ لُوٹتے ان میں غیرت کہاں ہے

  • اس گاما پہلوان کے خاندان والوں نے ججوں کی بہت سی ویڈوز اور کرپشن کے ثبوت بنا کر ان ججوں کو بلیک میل کرتے رھے ھیں اصل قصور وار یہ کرپٹ کھوتا خور پٹواری  گاما خاندان اور اصل میں ان کی اولادیں ہیں جنہوں نے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد اپنے کرپٹ باپوں کی کرپشن میں ہاتھ مضبوط کئے ۔  اس بیشرم خاندان نے اس ملک قوم اور اداروں کی اخلاقیات اور کارکردگی کو تباہ کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔

    آرمی جنرلوں سے لیکر ججوں،بیروکریٹس ،میڈیا صحافیوں، کے ٹولے، بزنس مین ،سیاست دان غرض کہ ھر پروفیشن میں لوگوں کو خریدنے اور کرپٹ کرنے کی کوششیں کیں کچھ لوگ اس کرپٹ خاندان کی چالوں میں آگئے اور کچھ نے اپنا دامنِ بچا لیا۔ جن لوگوں نے ان سے دھوکے کھائے آج بھی یہ لوگ اس خاندان کی بلیک میلنگ میں ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >