وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کامران خان کیساتھ ہاتھ کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مشکل سوالوں کی وجہ سے انٹرویو دینے سے پہلے اچانک غائب ہوگئے۔ کامران خان کا دعویٰ

عثمان بزدار سے طے شدہ انٹرویو جو ہو نہ سکا!آخری لمحات میں وزیر اعلیٰ ٹیم سمیت اچانک غائب!موضوعات پوچھے بتائے حتٰی کہ سوالات بھی بتا دیئے!پھر ایسے غائب کہ ڈھونڈے نہ ملے!وہ سوالات جو بزدار برداشت نہ کرسکے!

Posted by Dunya News on Monday, July 6, 2020

اپنے ٹوئٹر پیغام میں کامران خان نے کہا کہ آج عثمان بزدار کی خواہش پر ان کا انٹرویو کرنا تھا کہ ریکارڈنگ سے ذرا پہلے وزیر اعلی ٹیم سمیت اچانک غائب ۔۔۔اس سے قبل موضوعات پوچھے بتائے حتی کے سوالات بھی بتا دئے پھر ایسے غائب ڈھونڈے نہ ملے ۔ آخری لمحات میں 90 منٹ کے شو کے لئے مختص 60 منٹ غائب وہ سوالات جو بزدار برداشت نا کرسکے

کامران خان کے مطابق انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے جو سوال پوچھنا تھے وہ اس طرح تھے

منصور علی خان نے اس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں اگر آٹا، چینی اور پٹرول غائب ہو سکتے ہیں تو بزدار صاحب کا غائب ہونا کوئی بڑی بات نہیں۔

کامران خان کو جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کےفوکل پرسن اظہر مشوانی نے کہا کہ آج 5 بجکر چالیس منٹ پر آپ کو بھی اور آپ کے پروڈیوسر کو کال کی گئی اور انٹرویو reschedule کرنے کی درخواست کی گئی کیونکہ وزیراعلیٰ
عثمان بزدار کو ایمرجنسی لاء اینڈ آرڈر کی میٹنگ لینی پڑ گئی تھی انٹرویو reschedule کرنا کوئی انہونی نہیں، اسے ایسے انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔

اظہر مشوانی نےمزید کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے درجنوں پریس کانفرنسز کی ہیں جن میں ہر طرح کے مشکل ترین سوالات کیے جاتے ہیں انٹرویو دوبارہ reschedule کرنے کی درخواست پر اتنا اوور ری ایکشن سمجھ سے باہر ہے

  • My God!Buzdar Sahab has become a symbol of incompetence,and mal function even for the PTI voters like me.

    It’s a sad fact that during this period,merit has also become obsolete just like other commodities like Sugar flour and medicines.Healthcare and Education systems have been downgraded to a new shameful level.There is an urgent requirement of Doctors across Punjab but the newly graduated Doctors are being forced to get appointed through political channels using brothers or cousins of Usman Sb.Same is the case with all other departments.So far this decision has only caused distrust and disappointment amongst the PTI supporters.

  • Kamran Khan is one of the best, honest and patriotic anchor. He is the one who dared to unveil the corruption of Zardari in early 90,s when no one dared speak against him.

    He is justified to sham Buzdar as even Buzdar knows that he is a puppet and is incompetent to run Punjab or even a Tehsil of Punjab like his Godfather IK


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >