پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت میں فاصلے بڑھ گئے

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت میں فاصلے بڑھ گئے

ماضی کے حریف موجودہ دور میں ایک اپوزیشن اور ایک دوسرے کے خاموش حمایتی کا کردار ادا کرنے والی اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں پھر سے ایک دوسرے سے دور جانے لگی ہیں۔

تحریک انصاف کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی قیادت میں ایک بار پھر سے فاصلے بڑھنے کی خبریں گردش کررہی ہیں، ذرائع کے مطابق ملکی صورتحال پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کی تجویز دی تھی جس پر مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے تاحال کو ئی جواب نہیں دیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری ن لیگ کی قیادت کی جانب سے اس رویے پر ایک بار پھر سخت مایوس نظر آرہے ہیں، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگی قیادت پیپلزپارٹی سے رابطہ کرنے سے بھی گریز کررہی ہے۔

شہباز شریف اور دیگر ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے بلاول بھٹو سے تاحال کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا ہے، جس کے بعد پیپلزپارٹی قیادت نے متبادل آپشنز پر غور کرنا شروع کردیا ہے، جس کے بعد پیپلزپارٹی حکومت مخالف سرگرمیوں میں اضافہ کرےگی، اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے تیز کیے جائیں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>