عزیر بلوچ، نثار مورائی جے آئی ٹی: عامر خان انجانے میں انکشافات کرگئے

ایم کیوایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس سے قبل عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی اور عزیز بلوچ اور ایم کیوایم مہاجر گروپ کے آفاق احمد سے متعلق بات چیت منظر عام پر آگئی۔

ایم کیوایم کے رہنما عامر خان نے پریس کانفرنس سے قبل اپنے ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا انکشاف کردیا ۔ وسیم اختر سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے آفاق احمد کو دو دفعہ 25 ,25 لاکھ روپے اور ہتھیار بھی دئیے۔

کنور نوید جمیل سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ نثار مورائی والی جے آئی ٹی میں آفاق احمد کا نام ہے ناں۔۔ ذوالفقار مرزا نے 25، 25 لاکھ روپے اور ہتھیار بھی دئیے۔ حالانکہ یہ ایک حقیقت ہے اور یہ میرے علم میں بھی ہے۔

عامر خان نے انکشاف کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری رہائی سے پہلے اسے پیسے دئیے گئے تھے۔میں جیل میں ہی تھا تو ان سے میرے اختلافات تھے، وہ اسکا دوست تھا، لیاری میں بیٹھتا تھا۔ اس نے آفاق احمد سے بہت کچھ کرایا ہے۔

دوسری جانب آفاق احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جے آئی ٹی سے ڈرایا جارہاہے،ہم ڈرنے والے نہیں، اس جے آئی ٹی کی کوئی حیثیت نہیں،25لاکھ روپے لینے کے الزام پر دکھ ہوا۔

واضح رہے کہ نثار مورائی پر بننے والی جے آئی ٹی میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ایم کیو ایم (الطاف) کا مقابلہ کرنے کے لیے ایم کیو ایم حقیقی کی مالی امداد اور انھیں اسلحہ فراہم کر کے مدد کی تھی۔

نثار مورائی نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ 2010 میں جیل میں ڈاکٹر مرزا کے ساتھ انھوں نے ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد سے ملاقات کی اور ایم کیو ایم الطاف کی مزاحمت پر مذاکرت کیے۔2011 میں آفاق احمد کو دو بار پچیس پچیس لاکھ روپے دیے، اسی سال ڈاکٹر ذوالفقار نے ایم کیو ایم حقیقی کے ورکرز کو میری موجودگی میں 6 سے سات کلاشنکوف دیں، اور اپنے کوٹے سے حقیقی کے کارکنوں کو 18 سے 20 لائسنس فراہم کیے۔

  • How much unfortunate nation we are we have had a so called leader who bloody make money for their kids and do politics in the name of our basic rights ,they all are killers, who many innocent poor young peoples been murdered since 1985 to 2016 almost ,how their families get justice,so only way left for us to make dua to Allah swt "Yah Allah inn tamam zalim choroon,lutaroonaur traitors ko neest o nabood ker daay”.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >