صدیق جان کا اینکرز کو مبینہ طور پر لڑکیاں سپلائی کرنیوالے سپر پروڈیوسر کے نام پیغام

صدف زہرہ کیس میں صدیق جان کو ملوث کرنے کی کوشش کیوں کی گئی؟صدیق جان کا اینکرز کو لڑکیاں سپلائی کرنیوالے سپر پروڈیوسر کے نام پیغام

صدیق جان نے کہا کہ میری ایک ویڈیو کو بنیادبناکر کہا گیا کہ صدیق جان اعتراف کرچکا ہے کہ علی سلمان اسکا دوست تھا اور یہ بھی اعتراف کرچکا ہے کہ اسکے پاس پیسے ہوتے تھے اور ہم صبح سپریم کورٹ جانے سے پہلے اسکی جیب سے 20، 20 ، پچیس روپے اسکی جیب سے نکال لیتے تھے۔ انہوں نے یہ رنگ دینے کی کوشش کی کہ صدیق جان علی سلمان علوی کے پیسوں کا بینیفشری تھا، انہوں نے کہا کہ یہ بہترین موقع ہے کہ اس میں ان دونوں کو اکٹھے رکھ کر پوری ایک مہم چلاؤ ، صدیق جان کو اس میں انوالو کرو اور صدیق جان کو اس میں پھنساؤ۔

صدیق جان کا مزید کہنا تھا کہ میں ان کی عقل اور حماقت کو داد دیتا ہوں کہ مجھے ایک ایسی چیز میں انوالو کرنے کی کوشش کی گئی جس میں انکے پاس رتی برابر بھی ثبوت نہیں تھا، انہوں نے مجھے انوالو کرکے نہ صرف اپنے آپکو شرمندہ کروایا ہے بلکہ اپنا مذاق بھی بنوایا ہے اور اس کیس کو بھی خراب کررہے ہیں۔ انہوں نے کچھ لوگوں سے رابطے کئے کہ صدیق جان کو شامل کرو، عدیل وڑائچ کو شامل کرو، سوشل میڈیا پر یہ کمپین چلائی گئی کہ صدف زہرہ کی موت کے پیچھے یوٹیوبرز کا پورا گروہ ملوث ہے۔اصل تکلیف یوٹیوبرز ہیں۔

صدیق جان کے مطابق کمپین یہ چلائی گئی کہ صدیق جان اس گروہ کا سرغنہ ہے، اس گروہ میں عدیل وڑائچ، عیسیٰ نقوی، عمر انعام اور اجمل جامی شامل ہیں اور اس میں ایک لڑکی انعم شیخ بھی شامل ہے۔ صدیق جان کا کہنا تھا کہ میری تو اجمل جامی سے کوئی دعا سلام بھی نہیں تھی، میں تو اجمل جامی کے خلاف ٹویٹس بھی کرچکا تھا۔ میری اب ان سے تھوڑی سی دعا سلام ہوئی ہے۔

صدیق جان کے مطابق جب میں نے ریسرچ کی کہ اسکے پیچھے کون ہے تو میں جان کر حیران رہ گیا ۔ میں کسی کی ذاتی زندگی پر بات نہیں کرتا لیکن کچھ لوگوں کو انکی زبان میں جواب نہ دیا جائے تو وہ اپنی اوقات میں نہیں آتے۔ وہ آپ پر چڑھائی جاری رکھتے ہیں، یہ بات وہ شخص کررہا ہے جو اینکرز کو لڑکیاں سپلائی کرتا ہے، جو چینل کے ذمہ داروں کو لڑکیاں سپلائی کرتا ہے، جب میں نے کہا کہ وہ سپرپروڈیوسر لڑکیاں سپلائی کرتا تھا تو موصوف نے اپنی بائیو سے سپرپروڈیوسر ہٹادیا۔ میں جس کی بات کررہا ہوں اسکا نام آپکو میری ٹویٹس کے نیچے کمنٹس میں مل جائے گا۔

صدیق جان کا کہنا تھا کہ آپ میڈیا کے کسی بندے کو جس کا اس انڈسٹری میں پانچ سال کا تجربہ ہے آپ اسے فون کرکے پوچھیں گے تو وہ آپکو بتادے گا کہ صدیق جان کس کی بات کررہا ہے۔ میرے ٹویٹس کے بعد مجھے دو لوگوں کا فون آیا، ایک نے کہا کہ آپ فلاں لڑکی سے بات کریں، اسکو ایک چینل کے سینئر وائس پریزیڈنٹ کی طرف سے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس میں یہ شخص بھی انوالو ہے۔تو میں نے کہا کہ میں اس کو شٹ اپ کال دینا چاہتا ہوں، میں اس معاملے میں نہیں پڑنا چاہتا تھا، میں نے اس سپرپروڈیوسر سے بھی کہا ہے کہ یہ ٹیسٹ میچ ہے، میں تمہیں تمہارے گھر تک چھوڑ کر آؤں گا۔

صدیق جان نے انکشاف کیا کہ مجھے پرائم منسٹر آفس سے ایک شخص کی کال آئی کہ ن لیگ کے دور میں بھی وزراء کی آپس میں لڑائیاں ہوتی تھیں، تحریک انصاف کے دور میں بھی ہوتی ہیں لیکن تحریک انصاف کے آفیشل کابینہ کے وٹس ایپ گروپ کی خبریں کیوں سامنے آتی ہیں؟ تو میں نے کہا کہ مجھے تو نہیں پتہ تو اس نے بتایا کہ یہ موصوف سپرپروڈیوسر تحریک انصاف کے ایک وفاقی وزیر کو بھی لڑکیاں سپلائی کرتے ہیں، انکے ساتھ بھی ان کا اٹھنا بیٹھنا ہے، یہ موصوف انکو اندر کی خبریں دیتے ہیں۔ میرے ٹویٹ کے بعد مجھے وزیراعظم آفس سے کال آئی اور کہا کہ آپ کن کی بات کررہے ہیں تو میں نے کہاکہ یہ چیزیں ہیں، فلاں وزیر ہے جو لڑکیوں کے عوض خبریں لیک کرتا ہے، آپ انہیں دیکھیں۔

صدیق جان کا کہنا تھا کہ جب میں نے اس سپرپروڈیوسر سے متعلق بات کی تو مجھے میرے دوست شفقت قریشی نے کہا کہ آپ اس شخص کی مارکیٹ ویلیو بڑھارہے ہیں، جب انہیں پتہ چلے گا کہ یہ بہت کام کا بندہ ہے تو وہ اسے ڈبل تنخواہ پر اپنے چینل پر لے جائیں گے۔ میں سپر پروڈیوسر سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اینکر مرید عباس کا قتل ہوا تھا اس نے اس پر کتنی بات کی؟ 92 نیوز کی رپورٹر میمونہ کو زہر دیکر مارا گیا اس پر اس نے کتنی بات کی؟ عزیز میمن کے قتل پر اس نے کتنی بات کی؟

  •  جس نے منیرے رحیم  یار خانی  جیسے انٹرنشنل  سپر سپلائر کا ٹائٹل چرا  لیا کون ہے یہ سپر پروڈ یوسر اور سپر سپلائر ؟   


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >