مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے اور کرپشن الزامات پر اجمل وزیرخان کا ردعمل

مبینہ آڈیو منظم سازش ہے، الزامات کا سامنا کروں گا،مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے اور کرپشن الزامات پر اجمل وزیرخان کا ردعمل

مبینہ آڈیو اسکینڈل کے باعث عہدے سے فارغ ہونے والے سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر اپنے دفاع میں بول پڑے۔۔ کہا مختلف اجلاسوں اور بریفنگز کو ایڈٹ کرکے من گھڑت آڈیو تیار کرائی گئی، الزام بے بنیاد ہے۔

مبینہ آڈیو کو منظم سازش قرار دیتے ہوئے سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ انکے خلاف ایک منظم سازش ہوئی ہے، سازشوں نے راستہ روکنے کے لیے گھٹیا طریقہ اپنایا،من گھڑت آڈیو تیار کرائی گئی، جس معاملے میں ان پر الزام لگایا گیا اسکا مجھ سے کوئی تعلق ہی نہیں،عمران خان کے ویژن کا قائل ہوں، الزامات کا سامنا کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مبینہ آڈیو ٹیپ کو ایک جگہ سے کاٹ دوسرے سرے کے ساتھ جوڑا گیا اور آڈیو کو ایڈٹ کرکے پیش کیا گیا، جس بنیاد پر یہ آڈیو بنائی گئی وہ اس اشہاری کمپنی کی فہرست ہے جو ٹی وی چینل کو ملنا تھا، اطلاعات کے رولز کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی کا چیئرمین اطلاعات کا وزیر ہوتا ہے، اسٹیرنگ کمیٹی کے دو اجلاس ہوئے جس کی صدارت وزیر صحت نے کی تھی،میں کمیٹی میں اعزازی ممبرتھا، فیصلے کااختیار ہی نہیں تھا۔

اجمل وزیر اور اشتہارات کی کمپنی کے مالک کے درمیان جی ایس ٹی اور ٹیکسز میں چھوٹ سے متعلق گفتگو ہوئی۔ مالک کمپنی نے پوچھا جی ایس ٹی کتنا ہوتا ہے ؟ ہر صوبے کا جی ایس ٹی الگ ہوتا ہے ؟ جس پر اجمل وزیر نے کہا کہ آپ نے اس دن کہا کہ 2 فیصد ٹیکس کٹے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اجمل وزیر کی اس مبینہ آڈیو لیک کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات دے دیئے۔ مبینہ آڈیو میں اجمل وزیر پر اشتہاری کمپنی سے کمیشن لینے کا الزام عائد کیا گیا،مالک کمپنی نے کہا اشتہارات کا پورا میڈیا پلان بنایا ہوا ہے، 2 نہیں سر 10 فیصد دوں گا، جی ایس ٹی نہیں کٹے گا تو میں زیادہ دوں گا۔اجمل وزیر کو گزشتہ روز ہی اس مبینہ آڈیو کے باعث ان کے عہدے سے ہٹاگیا تھا،معاون خصوصی کامران بنگش کو مشیر اطلاعات کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >