آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے بلاول سے متعلق کیا مطالبہ کیا؟

آصف زرداری کا اپوزیشن اتحاد میں بلاول کو مرکزی کردار دینے کا مطالبہ۔۔ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے کیا فرمائش کی؟

 

لاہور: آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات کا معاملہ،

لاہور: آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات کا معاملہ، تفصیلات جانیئے اس ویڈیو میں

Posted by 92 News HD Plus on Saturday, 11 July 2020

 

بلاول اور آصف زرداری کی کچھ روز قبل مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے بلاول کو اپوزیشن اتحاد میں مرکزی کردار دینے کا مطالبہ کردیا۔ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو قائل کریں کہ وہ بلاول کی قیادت میں آگے بڑھیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اے پی سی کا مقصد بھی یہی ہے کہ اپوزیشن میں بلاول کا کردار سب سے نمایاں کیا جائے۔

دوسری جانب سینئر تجزیہ کار ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کا ہدف بلاول زرداری کو مین اپوزیشن لیڈر بنانا ہے۔ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے فرمائش کی کہ بلاول کو مین اپوزیشن لیڈر بنایا جائے، کرایہ بھاڑا دینے کو تیار ہیں، مولانا صاحب ہماری مدد کریں۔

پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی ٹھن گئی ہے اور آصف زرداری نے جوا کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ آصف زرداری اور بلاول کا اب جعلی اکاؤنٹس کیس میں بچنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ آصف زرداری کو لبرلز مشورہ دے رہے کہ ٹکرا جاؤ فوج سے۔

ہارون رشید نے مزید کہا کہ اب حالات ایسے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ چاہتے ہوئے بھی پیپلزپارٹی کی مدد نہیں کرسکتی۔ اسٹیبلشمنٹ کیوں عمران خان کا راستہ روکے؟ پیپلزپارٹی سندھ کارڈ کھیل رہی ہے اور ہر چیز کا ملبہ وفاق پر ڈال رہی ہے۔ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کو نہیں وفاق کو قصوروار ٹھہرارہی ہے، وفاق سے مراد پاکستان ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >