بلاول کا میڈیا کو انسان بننے کا مشورہ، میڈیا کو جانبدار قرار دیدیا

بلاول کا میڈیا کو انسان بننے کا مشورہ، میڈیا کو جانبدار قرار دیدیا

اپنی پریس کانفرنس میں بلاول نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کرپشن پہ جو ڈرامہ اور تماشا ہے، آپ (میڈیا والے) انسان بنیں اور غیر جانبدار طریقے سے اسکو رپورٹ کریں، آپ (میڈیا والوں) کو پتہ ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی سب سے کرپٹ ترین حکومت ہے۔

بلاول نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب پیپلزپارٹی کی حکومت تھی تو آپ لوگوں کو یہ سناتے ہوئے تھکتے نہیں تھے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل۔۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل۔۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کہہ رہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں سب سے زیادہ کرپشن ہوئی ہے۔یہ ان کی رپورٹ ہے۔

بلاول نے ایف آئی اے کی ایک رپورٹ لہراتے ہوئے کہا کہ یہ ایف آئی اے کی رپورٹ ہے، اگر میڈیا کا غیرجانبدار ہونے کا کوئی ارادہ ہے ، اس پہ ذرا ایک پروگرام کرکے دکھائیں، یہ لوگ دیکھیں آپ کا ، میرا ، اس شہر میں رہنے والے ہر شخص کا کیا حال کررہے ہیں، لوگ رو رہے ہیں۔ کام نہیں کرسکتے، سو نہیں سکتے، پکا نہیں سکتے۔

بلاول نے کہا کہ یہ لوگوں کے خلاف پی ٹی آئی کی سازش ہے، یہ دن دیہاڑے ڈکیٹی ہے۔ بلاول نے کہا کہ عمران خان کے ابراج گروپ سے کنکشن ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >