”میاں صاحب اپنی جیب سے پیسہ لگاتے ہیں“، لاہورئیے وزیراعظم عمران خان سے مایوس؟

”میاں صاحب اپنی جیب سے پیسہ لگاتے ہیں، تحریک انصاف والے چور ہیں، انہوں نے عوام کو ماردیا ہے“۔ لاہوریوں کی تحریک انصاف حکومت کے بارے میں رائے

تحریک انصاف کے ایک حامی نے کہا کہ عمران خان ایک اچھا آدمی ہے لیکن اس کو کام نہیں کرنے دیا جارہا، عمران خان کو بیوروکریٹس اور جو محکموں میں مافیا بیٹھا ہے وہ کام کرنے نہیں دے رہا۔

ایک شخص نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے، بس مہنگائی کئے جارہی ہے، ایسی حکومت اللہ کسی کو بھی نہ دے، مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ 7 بجے کے دکانیں بند کرادیتے ہیں، 7 بجے کے بعد کرونا کہاں سے آجاتا ہے۔ عمران خان کرکٹ میں کامیاب تھے، وہ بس جاکر کرکٹ ہی کھیلیں۔

تحریک انصاف کے ایک سپورٹر نے کہا کہ عمران خان ہماری توقعات پر بالکل پورا نہیں اترے، میں عمران خان سپورٹر ضرور ہوں لیکن شعور رکھتا ہوں، عمران خان نے ملک کا بیڑہ غرق کرنا شروع کردیا ہے، ہم نے چوروں سے چھٹکارا حاصل کرلیا لیکن ہمیں نہیں پتہ تھا کہ آگے ہمارے لئے نئی مصیبت عمران خان کی صورت میں آنیوالی ہے۔

ایک اور شخص نے کہا کہ میں نے عمران خان کوووٹ دیا تھا لیکن تبدیلی نہیں آئی، نوازشریف کی حکومت اس سے اچھی تھی۔

ایک اور شخص نے کہا کہ کرونا کی وبا اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئی ہے، اگر عمران خان کی جگہ نوازشریف بھی ہوتا تو لاک ڈاؤن ہونا تھا

ایک ن لیگی سپورٹر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، ن لیگ کی حکومت ان سے اچھی تھی۔ وہ اپنے پلے سے پیسہ نہیں لگاتے بلکہ لوگوں کا پیسہ نکالے جاتے ہیں جبکہ ن لیگ انویسٹر ہے جو اپنی جیب سے پیسہ لگاتی ہے۔

  • This is not the opinion of all lahories…being Lahori i totally disagreed with the remarks, actually media is showing the negativity and one news reporter asked my son for sum of rs. 500 for giving opinion against the government. this is all media conspiracy

  • No matter what we say as PTI supporters, but the fact is that general public is really fed up because of no visible change in any sector. Even if they had somehow recovered some money from Zardari, NS or some big guns like Jahangir Tareen, at least they would have something to say as their change or performance. But unfortunately, there is nothing on ground for common people to see and they are right in saying that economically their situation as worsened. If this goes on like this, PTI is not going to win even 30 seats in next elections which is sad but seems very much true.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >