سعید غنی نے مجھے دھمکیاں دیں، علی زیدی کا الزام

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور سعید غنی کی جانب سے ایک دوسرے پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ سعید غنی علی زیدی کو چول یا مہا چول کہتے رہتے ہیں اور اس بار علی زیدی نے سعید غنی پر دھمکیاں دینےکا دعویٰ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ لوگوں کو جے آئی ٹی بھولنے نہیں دوں گا، عزیر بلوچ نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ اُس کے خاندان کو آصف علی زرداری سے خطرہ ہے۔ عزیر بلوچ، نثار مورائی جن لوگوں کے لیے کام کرتے تھے وہ آج اسمبلیوں میں تقاریر کرتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں علی زیدی نے کہا کہ وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی تعلیم دیکھیں کہ وہ سوال کے جواب میں مغلظات بکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ سال 160ملی میٹربارش ہوئی تھی، سرمایہ داروں نے کراچی کی صفائی کے لیے ہمیں کروڑوں روپے چندہ دیا جس پر ہم نے نالے صاف کرائے اسی وجہ سے بارش کے پانی کی نکاسی ہوگئی تھی۔

علی زیدی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں تھانے اور کچرا کنڈیاں سب فروخت ہوتی ہیں، تحریک انصاف کا منشور ہے کہ احتساب ہوگا اور سب کا ہوگا، ہم اسی منشور پر عمل پیرا ہیں۔

وفاقی وزیر نے کراچی میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کوبھیجنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >