نوازشریف معاملات طے کرکے باہر گئے ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

نوازشريف معاملات طے کرکے بيرون ملک گئے،ضروری نہیں کہ ساری باتیں عمران خان کے ساتھ طے ہوں۔شیخ رشید

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف معاملات طے کرکے بیرون ملک گئے ہیں ، وہ معاملات طے کئے بغیر باہر نہیں گئے۔ جب تک عمران خان کی حکومت ہے، وزیراعظم نوازشريف وطن واپس نہیں آئیں گے،شہبازشریف وطن واپس آکرپچھتا رہے ہیں۔

شیخ رشید نےمزید کہا کہ سب سے سنجیدہ کیس شہبازشریف اورحمزہ کاہے،شہبازشریف غلطی کرنےسےپہلےکئی بارسوچیں گے۔ وہ وطن واپس آکر پچھتارہے ہیں۔

نواز سےمتعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شريف چاہتے ہيں کہ مريم نواز سياست کريں،مریم نواز کو کسی نے سیاست کرنے نہيں روکا،بلاول کی طرح وہ بھی روزانہ پریس کانفرنس کرسکتی ہیں۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ پہلی مرتبہ فضل الرحمان کو سیاستدانوں نے استعمال کیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >