دورہ لاہور کے دوران وزیر اعظم نے عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کیوں نہ کی؟

عثمان بزدار وزیراعظم کا اعتماد کھونے لگے! دورہ لاہور کے دوران وزیر اعظم نے عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات نہ کی

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بظاہر اپنی خراب کارکردگی کی وجہ سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا اعتماد کھونے لگے، وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ لاہور کے دوران پہلی بار وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات نہیں کی۔

وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ لاہور کے دوران دو سال میں پہلی بار وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات نہ کرنا میڈیا اور سیاسی حلقوں میں زیر بحث ہے۔

میڈیا اور سیاسی حلقوں میں اب یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وزیر اعظم نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف نیب کیس یا کسی دوسری وجوہات کی بنا پر ون آن ون ملاقات نہیں کی تھی۔

دوسری جانب ، وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے وزیر اعظم سے پہلی ملاقات کی اور انہیں صوبے کو درپیش مختلف امور سے آگاہ کیا۔

بعدازاں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انہیں ان امور کے بارے میں آگاہ کیا جن کا انہوں نے وزیر اعلی کے ساتھ کیا تھا، اراکین اسمبلی کی شکایات کے باعث وزیراعظم بزدار سے نا خوش نظر آئے۔

  • ہمارے حلقے میں ایک افواہ بڑی شدت سے گردش کر رہی ہے کہ کچھ ہی دن پہلے عثمان کے بھائی اور بی ایم پی کے ملازم عمر بزدار نے سڑک پہ کام کرنے والے ایک ٹھیکیدار سے کچھ سٹیل اپنے گھر پہنچانے کے لیے کہا تھا جو اس نے کسی اہم فوجی افسر تک پہنچادی۔اس کے نتیجے میں اہم ترین فوجی حلقوں نے وزیراعظم کے سامنے بھی احتجاج کیا اور عثمان بزدار کی سرزنش کے ساتھ ساتھ عمر بزدار کو بھی لاہور طلب کیا گیا اور وارننگ دی گئی۔عمر بزدار کو ابھی بھی لاہور سے واپس نہیں آنے دیا گیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >