ن لیگ کا بے جان سکرپٹ،کیامریم نواز کی بلٹ پروف گاڑی پر گولیاں برسائی گئیں؟

"بقول مریم نواز کے حواریوں کے گولیاں ماری جارہی تھیں اور مریم صاحبہ پرسکون بیٹھی اپنی کمنٹری کے ساتھ ویڈیو بنارہی تھیں”- مریم نواز کی بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ پتھر لگنے سے ٹوٹنے پر بلٹ پروف گاڑیاں رکھنے والوں کو کیوں پریشان ہوجانا چاہئے؟

صدیق جان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اپنے گلوبٹوں کو اسلئے لیکر آئی کیونکہ ان کا منصوبہ یہ تھا کہ اس پنجاب پولیس کو شہباز شریف نے ٹرینڈ کیا، یہ پنجاب پولیس ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کے منہ پر گولیاں برسا چکی ہے اسلئے ہم ہنگامہ آرائی اور توڑپھوڑ کریں گے تو ہمیں لاشیں مل جائیں گی اور سیاست کرنے کا موقع مل جائے گا لیکن ن لیگ کا یہ منصوبہ بھی ناکام رہا۔ ن لیگ نے جو سکرپٹ تیار کیا تھا اس میں جان نہیں تھی۔

صدیق جان کے مطابق مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ میری گاڑی پہ حملہ ہوا ہے اور شیشہ ٹوٹ گیا ہے۔ لوگ یہ سوال کررہے ہیں کہ بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ پتھر لگنے سے کیسے ٹوٹ گیا۔ ایک صحافی نے تو یہ تک کہا کہ مریم نواز کی گاڑی پر فائر مارا گیا اور گولی سے شیشہ ٹوٹا اور ن لیگ نے بھی کہا کہ جی بالکل ایسا ہی ہے۔ انکے فراڈ دیکھیں کہ بقول مریم نواز کے حواریوں کے گولیاں ماری جارہی تھیں اور مریم صاحبہ پرسکون بیٹھی اپنی کمنٹری کے ساتھ ویڈیو بنارہی تھیں، کوئی انکی آواز نہیں لڑکھڑا رہی۔

اب تو لوگوں کا بلٹ پروف گاڑیوں سے اعتبار اٹھ جائے گا۔ بڑے بڑے پیسے والے پریشان ہوں گے کہ اب توگاڑیاں چھوٹے چھوٹے پتھروں سے ٹوٹ جائیں گی۔ مریم نواز نے نیب پیشی سے پہلے وہی کام کیا، مظلومیت بیچی، اپنی والدہ کی قبر پر گئیں ، تصاویر بنوائیں، ویڈیوز بنوائیں۔

صدیق جان نے طنز کیا کہ حسن اور حسین کی بہن پر حملے ہورہے ہیں، ان غیرت مند بھائیوں کو پہلی ہی فلائٹ سے فورا پاکستان آجانا چاہئے کہ بہت ہوگیا، ہماری بہن پر حملہ ہورہا ہے، اب ہم آرام سے نہیں بیٹھ سکتے۔صدیق جان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو بلاکر ایک قسم کا ہیرو بننے کا موقع فراہم کیا گیا جس میں وہ کسی حد تک کامیاب رہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >