مریم نواز نے اپنی ڈیمیج ہونیوالی بلٹ پروف گاڑی کی نئی ویڈیو جاری کردی

مریم نواز نے نیب آفس کے باہر گزشتہ روز پیش آنے والے ہنگامہ آرائی کے واقعے کے دوران اپنی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کی ویڈیو جاری کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بلٹ پروف گاڑی میری نہیں میاں صاحب کی ہے، میری گاڑی پر ہر طرف سے پتھروں سے اور اینٹوں سے اٹیک کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح گاڑی کو نقصان پہنچا یہ پتھروں سے کچھ زیادہ تھا۔جو یہ کرنا چاہتے تھے وہ واضح ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پولیس کو نہیں بتایا کہ گاڑی بلٹ پروف تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے ونڈاسکرین ٹوٹی ہوئی دکھائی تھی لیکن آج ایک نئے الزام کے ساتھ سامنے آئی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی کئی سوالات اٹھادئیے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ایک دن گزرنے کے بعد مریم نواز کو کیوں خیال آیا؟ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مریم نواز نے خود ہی اپنی گاڑی تڑوائی ہے اور اب ویڈیو بناکر الزام لگارہی ہیں۔

انورلودھی نے سوال اٹھایا کہ کل آپ نے جو تصویر شئیر کی اس میں تو آپکی گاڑی کی ونڈ سکرین پر ایک دراڑ تھی.. اور ایک دن بعد ہی اس پر اتنی ذیادہ دراڑیں.. یہ کیسے ہو گیا؟ محترمہ آپ کل کی اپنی ہی شئیر کردہ ونڈ سکرین کی تصویر ایک بار دیکھ لیں آپ کو فرق کا پتہ چل جائے گا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >