وزیراعظم عمران خان جب کہیں گے عثمان بزدارمستعفی ہوجائیں گے، فواد چوہدری

 

وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار اپنے قد کی وجہ سے وزیراعلی نہیں ہیں، انہیں عمران خان جب کہیں گے وہ مستعفی ہوجائیں گے۔

دنیا نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ جب تحریک انصاف کے رہنما علیم خان اور سبطین خان کو  نیب نے طلب کیا تو انہوں نے اپنے عہدوں سے استعفے دیدیئے تھے، کیا یہ روایت عثمان بزدار کے کیس میں بھی برقرا ر رکھی جائے گی؟

اس کے جواب میں وفاقی وزیر ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ” عثمان بزدار کے خلاف کوئی کیس ابھی باقاعدہ طور پر شروع نہیں ہوا، حالانکہ جس کیس میں انہیں طلب کیا وہ کوئی بہت خاص کیس نہیں ہے، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ عثمان بزدار اپنی طاقت کی وجہ سے وزیراعلی نہیں ہیں، وہ عمران خان کی نامزدگی پر وزیراعلی بنے ہیں، عمران خان کہیں گے تو وہ کل استعفی دے دیں گے اور اگر وہ مستعفی نہیں ہوتے تو وہ ویسے ہی فارغ ہوجائیں گے ان کا اپنا قد تو ہے نہیں جس پر وہ کھڑے ہیں”۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >