نوجوان کے قتل کو فرقہ وارانہ رنگ دینے والوں کو مقتول کے والد کا جواب

سوشل میڈیا پر اسلام آباد گلبرگ کے علاقہ میں ہونے والے قتل کو فرقہ واریت کا رنگ دینے کی کوشش کرنیوالوں مقتول کے والد کا کرارا جواب

کچھ روز قبل اسلام آباد کے علاقے گلبرگ میں ایک نوجوان حسن رضا کو قتل کردیا گیا جسے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش ہورہی ہے۔ اس کمپین کا مقصد کچھ اور نہیں بلکہ دو فرقوں کو آپس میں لڑوانا ہے۔

سوشل میڈیا پر کمپین دیکھ کر مقتول حسن رضا کے والد سامنے آگئے اور بیٹے کے قتل کو فرقہ وارانہ اور مذہبی رنگ دینے والوں کو کھری کھری سنادیں۔

مقتول حسن رضا کے والد کا کہنا تھا کہ میرا اہل تشیع سے کوئی تعلق نہیں ہے، نہ میری اولاد کا تعلق ہے، نہ میرے داماد کا ہے اور نہ ہی میرے سسرالیوں کا ہے۔ہمارا اہل تشیع سے کوئی تعلق نہیں لیکن لوگ اسے کچھ اور ہی رنگ دے رہے ہیں اور فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں۔

مقتول کے والد نے مزید کہا کہ میں اپنے بچے کیلئے رو رہا ہوں اور لوگ میرے ساتھ مذاق کررہے ہیں اور مجھے شیعہ بنارہے ہیں۔

مقتول نوجوان نے والد نے اپیل کی کہ خدا کا واسطہ ہے، یہ چھوڑدیں، لوگوں میں دشمنی نہ ڈالیں، میں سنی فرقے سے ہوں اور سنی رہوں گا، لوگوں کو آپس میں نہ لڑائیں۔

دوسری جانب عاصمہ شیرازی نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ میری ابھی مقتول کی فیملی سے بات ہوئی ہے۔ واقعے کی ایف آئی آر درج ہو گئی ہے ، کچھ عرصہ قبل بھی ان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا اور ان کا تعلق اہل تشیع سے نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق ملزموں کی تلاش جاری ہے ۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ سے کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے شیعہ سنی کو آپس میں لڑانے کی سازش ہورہی ہے ، اگرچہ شیعہ اور سنی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام ذمہ داری کا مظاہرہ کررہےہیں اور اپنے فالورز کو فرقہ واریت سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں

اسکے باوجود دونوں طرف سے کچھ شرپسند عناصر پوری کوشش میں لگے ہیں کہ شیعہ سنی فسادات ہوں ، ملکی حالات خراب ہوں اور وہ اپنی دکانیں چمکاسکیں۔ عوام کو ایسے شرپسند عناصر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور اس موقع پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور قانون کرنیوالے اداروں کو ان شرپسند عناصر کے خلاف متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔

  • quran ma koyi sunni sshia nahi. na hamare nabi pak ne shia sunni ka kaha ha.. QURAN ma saf lika ha ke ALLA ki rasi ko mazboti se tamo OR tafarqa ma na paro.. ham apne doshmano ke hatoo ma kel rahe ha.. ALLAH ham sab ko hidayat de. ameen


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >