عابدعلی کو ایک سیاسی جماعت کی پشت پناہی حاصل ہونے کا انکشاف

رانا عظیم نے کے تہلکہ خیز انکشافات، نیا پنڈورا بکس کھُل گیا !!

سانحہ موٹروے: مرکزی ملزم عابد ملہی کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہونے کا بڑا انکشاف!!رانا عظیم نے کے تہلکہ خیز انکشافات، نیا پنڈورا بکس کھُل گیا !!

Posted by 92 News HD Plus on Thursday, September 17, 2020

سینیئرصحافی رانا عظیم نے کئے موٹروے گینگ ریپ کے مرکزی ملزم عابد ملہی کے حوالے اہم انکشاف کردیا، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک نیوز بریک کردوں کے ملزم عابد کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، اور بہت سرگرم کارکن ہے، اور عابد اسکے الیکشن میں بھرپور کردار ادا کرتا تھا۔

رانا عظیم کے مطابق ان کی ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں،اور عابد ان سوسائٹیز میں لڑائی جھگڑا کرتا تھا، سات دن سے سنتے آرہے ہیں کہ عابد پر اور بھی کیسز ہیں اور رہا ہوجاتا تھا تو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے جب ہی ایسا ہوتا تھا۔

رانا عظیم نے بتایا کہ موٹروے کی متاثرہ خاتون پولیس کارروائی سے اب تک کافی مطمئن ہیں، لیکن خاتون نے عدالتوں کے چکر لگانے اور وقت دینے سے صاف منع کردیا ہے، اس لئے اب غور کیا جارہا ہے کہ اس کیس کا ٹرائل جیل میں کیا جائے،اور جب جیل میں ٹرائل کیا جائے گا تو یہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلا جائے گا جس پر سماعت جلدی ہوگی اور فیصلہ بھی جلدی آئے گا، یا پھر ایسا بھی نہیں ہوا تو متاثرہ خاتون کا بیان دفعہ ایک سو چونسٹھ کے تحت لے لیا جائے اور پھر کہا جائے کہ آپ جہاں جانا چاہتی ہیں جائیں، قانونی سقم پورے کرلئے جائیں گے۔

رانا عظیم نے کہا پورے ملک میں چھاپے مارے جارہے ہیں، عابد کے رشتے داروں کوبھی گرفتار کرلیا ،لیکن سسٹم کی خرابی ہے اس لئے اب تک عابد کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، اگر یہ سسٹم درست ہوتا تو کیا روزانہ موٹر وے پر لوٹ مار کرنے والے پکڑے نہیں جاتے، اور اگر یہ لوٹ مار کرنے والا گروہ پکڑا جاتا تو کیا سانحہ موٹر وے ہوتا؟ نہیں ہوتا لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جب تک سیاسی بھرتیاں ہوتی رہیں گی نظام اسی طرح خراب رہے گا۔

رانا عظیم نے کہا جب پیسے دے کر بھرتیاں ہونگی اور افسران کرائم روکنے کے بجائے کرمنلز سے پیسے لے کر کرائمز کرنے دینگے، جب آپ ڈیوٹی کے بجائے گھروں میں سو رہے ہوتے ہیں گشت نہیں کرتے تو نظام درست نہیں ہوتا۔ اگر نظام درست ہوتا وفاقی وزیراطلاعات فیاض چوہان ابشام کی جانب سے اریبہ کو ہراساں کرنے کے معاملے کا خود نوٹس نہیں لیتے، کتنے لوگ فیاض صاحب کے پاس عثمان بزدار کے پاس جائیں گے، جب تک انصاف نہیں ملے گا تو نظام ٹھیک نہیں ہوگا۔

  • یہ وہ گروہ ہے جو شہباز شریف اور حمزہ کے گندے
    کاموں کا لاہور شیخوپورہ گوجرانوالہ قصور اور جنوبی
    پنجاب میں ان کے آپریشن کا انچارج ہے — نارووال کو
    احسن اقبال اور سیالکوٹ میں آصف خواجہ تھے اور
    فیصل آباد اور بقیہ پنجاب کو ثناالله دیکھتا تھا
    اور ان کے اصل سرغنہ شہباز اور حمزہ ہیں
    ان کا کام سیاسی مخالفین کا احتساب ججوں
    افسر شاہی کو قابو میں رکھنا قبضہ گروب کی
    مدد شامل تھا

  • ایسی رپورٹ کا انتظار تھا کہ اس تعلق یقیناً کیسی سیاسی پارٹی یا کیسی سیاسی گینگسٹر سے ھے پولیس پنجاب پولیس اور چھوٹی عدالتیں گزشتہ 40 سالوں سے ان سیاستدانوں کی لونڈی بنی ہوئی ھے

  • اس کے گاوں میں جہاں وہ رہتا ہے جانا مشکل نہیں موٹروے سے دکھای دیتا ہے
    پچھلے الیکشن میں وہ کس امیدوار کی کمپین چلا رہا تھا پتا چلانا مشکل تو نہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >