نواز شریف کی آواز گھر گھر گونجے گی،روک سکو تو روک لو! مریم نواز  

مریم نواز کا شہباز گل کے ٹوئٹ پر سخت رد عمل 

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے ٹوئٹ پر سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

مریم نواز کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ "‏کنٹینر پر گالیاں دینے،ہنڈی اورسول نافرمانی کی تلقین کرنے،بجلی کے بل پھاڑنے، سرکاری املاک و پولیس پر حملے کرنے والوں کو تو نواز شریف نے روکا نہ پیمرا کو استعمال کیا گیا۔ اب جب نواز شریف بولنے لگا ہے تو کیوں جان پر بن گئی ہے؟اس کی آواز گھر گھر گونجے گی انشاء اللہ روک سکو تو روک لو!”

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ "یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک مفرور مجرم سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کرے اور بھاشن دے۔ شریف خاندان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا۔ اتنے جھوٹے ہیں کہ بیماری پر بھی جھوٹ بولتے ہیں”۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے اس سے قبل بھی نواز شریف کے خطاب کرنے کے اعلان سے متعلق پیمرا اور دیگر قانونی آپشنز استعمال کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اگر مفرور مجرم نواز شریف نے اے پی سی سے خطاب کیا اور ان کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر قانونی آپشنز استعمال ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلاول بھٹو کی دعوت پر ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے، جس کی ن لیگ کے رہنماؤں کی جانب سے تصدیق بھی کی گئی۔

  • چور ڈاکو مجرم سزا یافتہ جھوٹا مفرور بھگوڑا کا قوم سے خطاب یقیناً جرم ھے نانی مائی پٹوارن 420
    میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی جائیدادیں نہیں ہیں پھر بھی اس ڈھیٹ خاندان کی شرم گم ہوگئی ھے شرم واپس آتی ہی نہیں ھے بس گم ہوگئی ھے

  • اب حکومت کو اپنی صفحوں میں ان لوگوں کو تلاش کرنا چاہیے جنہو نے نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجنے کی اجازت دینے کا مشورہ دیا یا مدد فراہم کی ہو
    جسے مرحوم ضمیر نقوی فرماتے تھے "یہ تو ہوگا "

  • جو کنٹینر پر کھڑا تھا وہ عدالت سے سزا یافتہ اشتہاری مستقل نا اہل اور مفرور نہیں تھا نانی چار سو بیس وہ دھڑلے سے کھڑا تھا

  • مریم صاحبہ نے آج تک اپنے والد صاحب کو کوئی اچھا مشورہ نہی دیا ، میاں صاحب کی تقاریر انھیں الطاف حسین تو بنا سکتی ہیں ، امام خمینی نہی

  • ایک لعنتی بی غیرت بھگوڑا سزا یافتہ خنزیر اور دلے ہاراں والے امرتسری بھڑوے کا خطاب انجمن فراڈ یان ایسوسی ایشن سے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >