لندن: ن لیگ کے قائدسابق وزیر اعظم نواز شریف نے ٹویٹر اکاؤنٹ بنا لیا

 لندن: ن لیگ کے قائدسابق وزیر اعظم نواز شریف نے ٹویٹر اکاؤنٹ بنا لیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے کارکنوں سے رابطے میں رہنے کے لیے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا خود کا ذاتی اکاؤنٹ بنا لیا ہے، جس کی تصدیق ان کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی کی ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کا ٹویٹر پر اپنے جاری پیغام میں نواز شریف کے اکاؤنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ” انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان کے لوگوں سے رابطے میں رہنے اور جڑے رہنے کے لیے میاں محمد نواز شریف نے ٹویٹر جوائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے”

نواز شریف کی جانب سے ٹویٹر جوائن کرنے کے بعد اپنے اکاؤنٹ سے پہلا ٹویٹ کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا کہ "‏ووٹ کو عزت دو”

واضح رہے کہ کل اسلام آباد میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس ہونے جا رہی ہے، جس میں نواز شریف نے بھی خطاب کا فیصلہ کیا ہے اور نواز شریف کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر براہ راست نشر بھی کیا جائے گا، ان کے خطاب کو فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر براہ راست نشر کرنے کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں، مسلم لیگ ن برطانیہ کا سوشل میڈیا سیل بھی اس سلسلے میں حسن نواز کے دفتر سے متحرک ہو گیا ہے۔

مزید برآں نواز شریف کی جانب سے ٹویٹر پر اکاؤنٹ بھی اسی تناظر میں بنایا گیا ہے، نواز شریف کے اکاونٹ بناتے ہی ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کو فالو کیا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ اکاونٹ بننے کے ابتدائی پہلے گھنٹے میں ان کے فالوورز کے تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >