عمران خان صرف پاکستان کے یار ہیں یاروں کے یار نہیں،شان شاہد

عمران خان صرف پاکستان کے یار ہیں یاروں کے نہیں،شان شاہد

اداکار شان نے ایک بار وزیراعظم عمران خان کی شان میں خوبصورت الفاظ کہہ دیئے۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ خان صاحب کی ایک بات اچھی ہے، وہ یاروں کے یارنہیں ہیں، صرف پاکستان کےیارہیں،انہوں نے اپنے پیغام میں دل، سوفیصد، پاکستان کے جھنڈے اور نظربد دُور کے ایموجیز بھی بنائے۔

شان کے اس پیغام پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید بھی میدان میں آئے، شان کے ٹویٹ کو لائیک کرتے ہوئے جواب میں لکھا اور آب بھی۔

اس سے قبل بھی اداکار شان نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم کی تعریف میں بہت کچھ کہا ہے، شان نے وزیراعظم کو سچ کے راستے پر ڈٹے رہنے کی تلقین کی تھی اور کہا تھا کہ آپ سچ کے راستے پراکیلے چل رہے ہیں جہاں کرپٹ لوگوں کا زوال ہوگا اورکمزور لوگ ابھریں گے۔ آپ حق کے راستے پرثابت قدم رہیں۔ کوئی طوفان اس کشتی کو ڈبو نہیں سکتا جس کے مقدرمیں کنارے لگنا ہو۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >