آل پارٹیز کانفرنس: اپوزیشن کے درمیان استعفوں کے معاملے پر گرماگرمی

آل پارٹیز کانفرنس: اپوزیشن کے درمیان استعفوں کے معاملے پر گرماگرمی

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے اپوزیشن جماعتوں میں خاصی گرماگرمی دیکھنے میں آئی۔

ایک موقع پر بلاول نے نواز شریف کو اسمبلیوں اور سندھ حکومت سے استعفوں کی پیش کش کی اور کہا کہ نواز شریف وطن واپس آکر یہ استعفے اسپیکر کو پیش کردیں۔

جس پر نواز شریف نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے استعفے بلاول کو دے دیتے ہیں۔ بلاول اپنے استعفے انہیں اور وہ اپنے استعفے بلاول کو دیتے ہیں، پھر دونوں کے استعفے مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے کر دیں۔

نواز شریف نے موقف اپنایا کہ وہ استعفوں کے مخالف نہیں مگر حکومت کے خلاف دباؤ بناکر استعفے دیے جائیں۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان اپنے خطاب میں پیپلزپارٹی سے سندھ اسمبلی تحلیل اور استعفے دینے کا کہتے رہے۔ مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے دئیے جائیں، یہ جعلی نظام ہے۔ آئندہ کسی کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچے اسکی کیا گارنٹی ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن استعفوں کے بارے میں پارٹی رہنماؤں سے بحث کرتے رہے اور انہوں نے آخری وقت میں اعلامیہ بھی تبدیل کروایا۔

واضح رہے کہ اے پی سی میں شامل جماعتوں نے وزیراعظم سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

  • Haha, I am pretty sure that oppotunists ka yeh tola ek dusray par trust nahi karta. In parties main say har ek party Govt par pressure barha kar phir apni keemat barhaegi, apnay liye ziada say ziada NRO lene ki koshish karay gi, aur jis ne pehlay resignation diya ho osko ditch kar degi. LOLZZZZ


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >