اپوزیشن کی اے پی سی پر کامران خان کا ویڈیو شئیر کرکے دلچسپ تبصرہ

سینئر صحافی کامران خان کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اعلامیے پر دلچسپ تبصرہ

دنیا میڈیا گروپ کے ایڈیٹران چیف اور صدر سینئر صحافی کامران خان نے گزشتہ روز ہونے والی اپوزیشن کی اے پی سی کے نتیجے میں سامنے آنے والی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اعلامیے پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے ایک ویڈیو کلپ شیئر کر دیا جس نے ماضی کی یادیں تازہ کر دیں۔

کامران خان کی جانب سے شیئر کردہ اس ویڈیو کلپ میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نواز شریف کے متعلق کہتے ہیں کہ ان کے والد ضیاءالحق ہیں اور یہ کہ وہ بےنظیر بھٹو شہید کی حکومت کو گرانے کے لیے اسامہ بن لادن سے فنڈنگ لیا کرتے تھے۔

جبکہ اسی کلپ میں دوسری جانب نوازشریف ان کے خلاف یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ بےنظیر بھٹو پتہ نہیں کہاں سے آ گئی ہیں اور یہ کہ ان کے والد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی حکومت بچانے کے لیے پاکستان کے دو ٹکڑے کر دیئے تھے۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اشد ضروری تھا کل پی ڈی ایم (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) کا پہلا مشترکہ اعلامیہ قوم کی تسلی کراتا۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ آج کی اے پی سی میں پہلے نواز شریف ،شہباز شریف بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے ایک دوسرے کے مرحوم آباد اجداد کو ماضی میں حد درجہ ذلیل کرنے پر معافی مانگی اور قوم کے سامنے وعدہ کیا کہ ان کے مابین نفرت کے گزشتہ 4 ادوار آخری تھے۔

کامران خان نے طنزیہ طور پر یہ بھی کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ سیاسی موقع پرستی کا وقتی شاہکار نہیں ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >