اے پی سی اعلامیہ میں دلچسپ صورتحال،مولانا فضل الرحمان نے بلاول کی پرچی پڑھ دی

اپوزیشن رہنماؤں کی پرچیاں بدل گئیں۔ مولانا نے بلاول کی پرچی پڑھ دی۔۔ مولانا فضل الرحمان کو بلاول کی پرچی پڑھتے دیکھ کر مریم اورنگزیب اور قمرالزمان کائرہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

گزشتہ روز آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر مولانا فضل الرحمان مشترکہ اعلاميہ پڑھنے بيٹھے تو پرچیاں تبديل ہوگئیں۔ مولانا فضل الرحمان نے پرچی کی مدد سے غلطی سے بلاول کا اعلامیہ پڑھنا شروع کردیا

یہ دیکھ کر اچانک ن لیگی رہنما مريم اورنگزيب نے انٹری دی ۔ مريم اورنگزيب نے فضل الرحمان کے پيچھے کھڑے قمر زمان کائرہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ يہ کيا پڑھ رہے ہيں، ان سے کہو يہ والا اعلاميہ پڑھيں۔

مریم اورنگزیب نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ یہ مت پڑھیں، یہ پڑھیں یہ نیا ہے۔

جس پر فضل الرحمان نے کہا کہ ميں دوبارہ پڑھ ديتا ہوں۔ لیکن یہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلئے تھے۔

سماء ٹی وی کی اینکر ارم زعیم نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ کل مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ بلاول کی پرچی لگ گئی، اور مولانا بغیر سوچے سمجھے بولنا شروع ہو گے۔ یہ منظر دیکھ کر بلاول تلملا اُٹھے (دو دن سے یاد کر رہے تھے) اور مریم اورنگزیب نے مولانا کے ہاتھ سے وہ پرچی کھینچی۔ انہیں اپنی پرچیوں کی ہوش نہیں اور نکلے ہیں حکومت گرانے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >